پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈاکٹرعافیہ کی رہائی ،جو سلوک امریکی جیل میں کیاجارہاہے وہ رسوائی کا سبب ہے ،پاکستان کی کوششوں میں تیزی ،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے سینیٹ آف پاکستان نے متفقہ طور پر قراردادپاس کرلی ہے جبکہ چیرمین سینیٹ نے وزارت خارجہ کو ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔جمعرات کو سینیٹ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر طلحہ محمود نے ایوان میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے قرارداد پیش کرنے کی اجازت چاہی جس پر ایوان کی کارروائی موخر کیلئے قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی گئی ۔قرارداد میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے حکومت فوری اقدامات کرئے اور جلد ازجلد ان کوامریکہ کی قید سے رہاکروایاجائے ۔

ایوان نے قرارداد کو متفقہ طور پر پاس کردی ۔قراردادپاس ہونے کے بعد چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزارت خارجہ و ڈاکٹر عافیہ کی امریکی جیل سے رہائی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔سینیٹر مشتاق خان اور سینیٹر طلحہ محمود نے حکومت سے ایوان میں آکر اب تک ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنے کابھی مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عافیہ قوم کی بیٹی ہے اور اس کیساتھ جو سلوک امریکی جیل میں کیا جا رہا ہے وہ پاکستا ن کی رسوائی کا سبب ہے ان کو فوری طور پر رہاکیاجائے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…