ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

دہی“گرمیوں کی بہترین غذا

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )دہی کیلشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ اسی لیے وہ لوگ جو دودھ پینا پسند نہیں کرتے، ماہرین ان کو دودھ کے بہترین نعم البدل دہی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ توانائی سے بھرپور دہی طبی لحاظ سے بھی خاصی مفید اثرات کی حامل ہے۔ دہی ہمارے نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے۔ بالخصوص گیس اور بدہضمی میں خاصی فائدہ مند ہے۔ دہی بچوں کو بنیادی غذائیت مہیا کرتی ہے۔ بچوں کی نشوونما میں خاصا اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مدافعت کے نظام کو بہتر بناتی ہے۔ اس کے علاوہ بے خوابی کا بھی بہترین علاج ہے۔ دہی کی چھاچھ گرمی کی دوپہر میں گرمی کی شدت اور لو لگنے سے بچاو¿ کے لیے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ میٹھی اور نمکین لسی گرمی کے موسم میں بہترین غذائیت سے بھرپور مشروب ہے، جو گرمی کی شدت کو کم کر کے ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔ بچوں کو دہی کھلانے کے لیے دہی میں چینی یا شہد یا مختلف پھلوں کے ٹکڑے شامل کیے جا سکتے ہیں۔ دہی سے آپ مختلف مزے دار پکوان بھی بنا سکتی ہیں۔ جلد کے لیے بھی دہی بہترین ہے۔ گرمیوں میں سورج کی حدت سے عموماً جلد جھلس سی جاتی ہے اور جسم کے کھلے ہوئے حصوں کی جلد متاثر ہوتی ہے۔ اس کے لیے ایلوویرا کا پتے کا ٹکڑا لیں اس کو چھیل کر اس کا جیل پیالی میں نکال کر اچھی طرح کچل لیں۔ پھر اس میں دہی ملاکر متاثرہ جلد پر لگائیں، جلد ہی افاقہ ہوگا۔ دہی میں شہد اور چٹکی بھر ہلدی ملا کر چہرے پر ملیں، اگر ساتھ تھوڑی سی دودھ کی بالائی بھی شامل کر دی جائے، تو رنگت بے حد صاف ہو جائے گی۔ اب اس ماسک کو چہرے پر لگائیں کچھ دیر بعد پانی سے دھولیں۔ دہی کو گھرپر با آسانی جمایا جا سکتا ہے۔ نیم گرم دودھ میں ایک سے دو چمچے دہی ملا کر برتن پر ڈھکن ڈھک کر کسی گرم جگہ مثلاً چولھے کے پاس یا اوون میں رکھ دیں۔ چند گھنٹوں میں بہترین دہی جم جائے گی۔ دہی سے ہی چند ذائقے دار تراکیب درج ذیل ہیں۔ دہی کی آئس لولی اجزا: دہی (ایک پاو¿)، اسٹرابیری یا آم (آدھی پیالی)، چینی (دو چمچے) ترکیب: دہی میں چھلے ہوئے یا کٹے ہوئے پھل اور چینی ڈال کر بلینڈ کرلیں پھر پلاسٹک کے چھوٹے کیس میں ڈال کر جما دیں۔ آدھے گھنٹے بعد فریزر سے نکال کر شاسلک اسٹک ڈال کر دوبارہ جما دیں۔ چند گھنٹوں میں لذیذ دہی کی آئس لولی تیار ہوگی۔ دہی کی آئس لولی جب جم جائے، تو پیالی یا گلاس یا سانچے سے نکال کر پلیٹ میں ڈالیں اس پر لال شربت ڈال کر پیش کریں۔ اس میں حسب پسند کوئی بھی پھل استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر بچے یا اہل خانہ پھل کا ذائقہ پسند نہیں کرتے، تو دہی میں صرف چینی ڈال کر تھوڑی سی کریم شامل کر کے پھینٹیں اور جمانے رکھ دیں۔ چینی کی مقدار بڑھا دیں۔ فروزن فروٹ اجزا: دہی (ایک پاو¿)، کریم (تین چمچے)، چینی (دو چمچے)، اسٹرابیری، انگور اور بلیو بیری، (تمام پھل ملاکر ڈیڑھ پیالی) ترکیب: دہی میں کریم اور چینی ملا کر پھینٹ لیں، پھر تمام پھلوں کو اس دہی میں ڈبوکر پلیٹ میں رکھ کر جمالیں۔ انگور کے دانوں کو ٹوتھ پک یا شاسلک اسٹک میں لگا کر پھر دہی میں ڈالیں اور پھر جما دیں پلیٹ میں رکھ کر گرمی کے دنوں میں یہ فروزن فروٹ کھانے کے بعد بہترین میٹھا ہے اور بچوں کی بے وقت کی بھوک کا بھی بہترین حل ہے۔ بیکڈ چکن اجزا: مرغی کا گوشت (آدھا کلو)، دہی (ایک پاو¿)، پسا ہوا ادرک لہسن (ایک کھانے کا چمچا)، نمک (ایک کھانے کا چمچا)، پسی ہوئی لال مرچ (دو چائے کے چمچے)، لیموں (ایک عدد)، زردے کا رنگ (چٹکی بھر)، تیل (حسب ضرورت) ترکیب: دہی میں پسے ہوا ادرک لہسن، نمک، پسی ہوئی لال مرچ، لیموں کا رس اور زردے کا رنگ شامل کر کے اچھی طرح پھینٹیں۔ اس کے بعد مرغی کے گوشت کی چھوٹی بوٹیاں بنا کر اس میں شامل کریں۔ ملا کر کانٹے کی مدد سے گوشت کو گودیں تاکہ مسالا گوشت کے اندر تک لگ جائے۔ دو گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں، پھر بیکنگ ٹرے پر چند قطرے تیل کے ڈال کر اچھی طرح پھیلا لیں۔۔۔ اس کے بعد مرغی کا آمیزہ اس پر ڈال کر اوون میں 150 ڈگری پر پکنے رکھ دیں۔ کچھ دیر بعد ڈش کو نکال کر بوٹیوں کو پلٹ دیں اور دوبارہ پکنے رکھ دیں۔ کچھ دیر یہ میں تیار ہو جائے گا، لذیذ بیکڈ چکن سلاد رائتے اور نان کے ساتھ تناول فرمائیں۔ اگر اوون دست یاب نہ ہو تو آپ اسی ترکیب سے فرائینگ پین میں بھی بنا سکتی ہیں۔ اگر باربی کیو کا ذائقہ دینا چاہیں، تو جب بیکڈ چکن تیار ہو جائے تو کوئلے کا دم دے دیں۔ دہی کی کڑھی اجزا: دہی (ایک پاو¿)، بیسن کا آٹا (ایک پیالی)، ہلدی (ایک چائے کا چمچا)، تیل (آدھی پیالی)، پیاز (ایک عدد)، میتھی (ایک چھوٹی گٹھی)، کڑی پتے (چند عدد)، ٹماٹر (چار عدد)، نمک (حسب ذائقہ)، پسی ہوئی لال مرچ (حسب ذائقہ)، رائی کے دانے (آدھا چائے کا چمچا) ترکیب: دہی میں بیسن کا آٹا اور آدھا چائے کا چمچا، ہلدی ملا کر پھینٹ لیں۔ تین سے چار گلاس پانی شامل کردیں اچھی طرح پھینٹیں دیگچی میں تیل گرم کر کے کڑی پتے، میتھی کے پتے، رائی کے دانے ڈالیں۔ اس کے بعد تھوڑا سا چمچا چلائیں اور کٹی ہوئی پیاز ڈال دیں۔ جب پیاز سنہری ہو جائے تو کٹے ہوئے ٹماٹر، لال مرچ، نمک اور بقیہ ہلدی ڈال کر بھون لیں، پھر دہی کی لسی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور پکنے دیں۔ جب پک جائے تو پکوڑے شامل کر کے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔ رائتہ سلاد اجزا: دہی (ایک پاو¿)، ہرا دھنیا (آدھی گٹھی)، ہری مرچ (دو سے چار عدد)، نمک (حسب ذائقہ)، پیاز (ایک عدد چھوٹی)، کھیرا (ایک عدد)، گاجر (ایک عدد)۔ کٹی ہوئی بند گوبھی (ا?دھی پیالی) ترکیب: دہی میں ہرا دھنیا، ہری مرچ، نمک ملاکر پیس لیں۔ بلینڈ کرلیں تمام سبزیاں چھیل کر باریک کاٹ لیں۔ سبزیوں کو دہی کے رائتے میں اچھی طرح ملاکر فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ کھانے کے ساتھ یہ لذیذ رائتہ سلاد کھانے کے ذائقے کو دو بالا کردے گا۔ دہی کایہ رائتہ سلاد بے حد صحت بخش بھی ہے۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…