بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل فور،کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ فہرست منظرعام پر آگئی،بڑے بڑے غیرملکی کھلاڑیوں کے نام شامل

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے چوتھے ایڈیشن کے ڈرافٹ کی مختلف کیٹگریز میں شامل غیر ملکی اور مقامی کھلاڑیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ میں 663غیر ملکی اور مقامی کھلاڑیوں کو شامل کیاگیا ہے۔ پلاٹینم کیٹگری میں ابراہام ڈی ویلیئرز، سٹیو سمتھ،کیرون پولارڈ، کرس لائن، سنیل نارائن ، لیوک رونچی، تھیسارا پریرا، کورے اینڈرسن، شین واٹسن اور ڈووین براوو جیسے نامور کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔

آئندہ سیزن کے ڈرافٹ میں تمام فرنچائزز کے پاس یہ اختیار ہو گا کہ وہ گزشتہ سیزن کے دس کھلاڑیوں کو اپنے سکواڈ میں برقرار رکھ سکتے ہیں۔ کھلاڑیوں کے لئے ریٹینشن ونڈو کی آخری تاریخ 13نومبر ہو گی۔ہر سکواڈ میں سولہ کھلاڑی رکھے جا سکتے ہیں جس میں تین ،تین کھلاڑی پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ اور پانچ سلور جبکہ دو ایمرجنگ پلیئرز شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن آئندہ برس 14 فروری کو ہو گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل4 پلیئرز ڈرافٹ کی کیٹیگریز تیار کرنے کے سلسلے میں اجلاس ہوا، لاہور قلندرز کے عمر اکمل پہلے پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل تھے مگر اس بار تاحال انکے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اسکی وجہ بیٹسمین کی جانب سے فکسنگ الزامات کی آئی سی سی تحقیقات بنیں، انکی فرنچائز انھیں گولڈ کیٹیگری میں رکھنا چاہتی ہے مگر دیگر نے پلاٹینیم کا ہی تجویز کیا ہے۔فخر زمان پلاٹینیم، یاسر شاہ ڈائمنڈ، بلال آصف، سہیل خان، عامر یامین، شاہین شاہ آفریدی، رضا حسن، بلاول بھٹی گولڈ، سہیل اختر، آغا سلمان، گلریز صدف، سلمان ارشد اور عمران خان جونیئر سلور جبکہ غلام مدثر ایمرجنگ کیٹیگری میں موجود ہیں۔اسلام آباد یونائٹیڈ کے شاداب خان اور فہیم اشرف پلاٹینیم، محمد سمیع ، رومان رئیس اور آصف علی ڈائمنڈ، حسین طلعت گولڈ، احمد بٹ، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان، محمد حسن اور وقاص مقصود سلور، محمد حسنین اور روحیل نذیر ایمرجنگ میں شامل ہیں، پہلے گولڈ میں شامل افتخار احمد کی کیٹیگری کا ابھی مزید جائزہ لیا جائیگا۔

کراچی کنگز کے شاہد آفریدی، محمد عامر اور بابر اعظم پلاٹینیم، عماد وسیم اور عثمان شنواری ڈائمنڈ، محمد رضوان، خرم منظور، مختار احمد اور ذوالفقار بابر گولڈ، اسامہ میر، تابش خان ، محمد عرفان جونیئر، سیف اللہ بنگش ، دانش عزیز سلور، حسن محسن، محمد طحہ اور مشتاق احمد کلہوڑو ایمرجنگ کیٹیگری میں موجود ہیں۔ملتان سلطانز کے شعیب ملک اور محمد عرفان پلاٹینیم، سہیل تنویر اور جنید خان ڈائمنڈ، احمد شہزاد، صہیب مقصود، محمد عباس، شان مسعود اور عمر گل گولڈ، کاشف بھٹی ،

محمد عرفان خان، سیف بدر، عثمان صدیق سلور اور عبداللہ شفیق ایمرجنگ میں شامل ہیں۔پشاور زلمی کے وہاب ریاض، محمد حفیظ، کامران اکمل اور حسن علی پلاٹینیم، محمد اصغر اور حارث سہیل گولڈ، عمید آصف، حماد اعظم، سعد نسیم، تیمور سلطان،خالد عثمان، خوشدل شاہ سلور، ثمین گل، ابتسام شیخ اور محمد عارف ایمرجنگ کیٹیگری میں موجود ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد پلاٹینیم، محمد نواز ڈائمنڈ، اسد شفیق، راحت علی، عمر امین، انور علی اور حسان خان گولڈ، رمیز راجہ جونیئر، سعد علی ،میر حمزہ، سعود شکیل، فراز احمد خان سلور ، محمد اعظم خان اور محمد جنید ایمرجنگ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 4کے لیے ڈرافٹ کا انعقاد 20نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…