منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

امریکی مڈ ٹرم انتخابات ، مسلم امیدواروں نے اپنی دھاک بٹھا دی، کتنے امیدواروں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے؟امریکی عوام بھی حیران رہ گئے

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

نیویارک(این این آئی)امریکی کانگریس اور کاؤنسلز سمیت مختلف عہدوں پر مڈٹرم انتخابات میں 55 مسلم امریکن امیدوارکامیاب ہوگئے ۔ ان میں سے 11کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے ۔ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکن حسن جلیسی مسلسل دوسری بار میری لینڈ کی ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب کرلیے گئے ہیں ۔

منی سوٹاسے الہان عمر اور مشی گن سے رشیدہ طلیب کانگریس کی رکن بننے والی پہلی مسلم خواتین ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی 36 برس کی الہان کاآبائی تعلق صومالیہ سے ہے۔دوسری مسلم خاتون رشیدہ طلیب ہیں جن کافلسطین سے ہے۔ اس وقت کانگریس میں کیتھ ایلیسن سمیت دومسلم مردرکن ہیں۔مڈٹرم الیکشن میں کیلی فورنیاکے بیایریاسے 5 مسلم امریکن خواتین لوکل آفس کی رکن بننے میں بھی کامیاب ہوگئی ہیں۔صبینہ ظفر ٹیکنالوجی ایگزیکٹوہیں جو سین رامن سٹی کونسل کی رکن منتخب ہوئی ہیں اور فرح خان بھی کیلیفورنیاہی سے کونسل کی رکن بننے میں کامیاب ہوئی ہیں۔عائشہ وہاب بزنس انفارمیشن ٹیکنالوجی کنسٹنٹ ہیں جو ہیوارڈ سٹی کونسل کی رکن بنی ہیں جبکہ میمونہ افضل برٹااسپیشل ایجوکیشن ٹیچرہیں جو فرینکلین مک کنلیاسکول بورڈکی رکن منتخب کرلی گئی ہیں،شیرل سدات مالیکیولربائیولوجسٹ ہیں جو ویسٹ کاونٹی ویسٹ واٹرڈسٹرکٹ بورڈکی رکن بنی ہیں۔اٹارنی جاویدالٰہی سانتاکلاراکاونٹی میں مونٹی سیرینو سٹی کونسل کی رکن منتخب کی گئی ہیں۔مڈٹرم الیکشن سے پہلے لوکل کونسلز،پینلز اوربورڈ میں صرف ایک مسلم خاتون عزیزاکبری رکن بن سکی تھیں جوالمائدہ کاونٹی واٹرڈسٹرک بورڈکی ڈائریکٹر تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…