جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

چیف جسٹس ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی کہاں جا پہنچے ؟ روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثاقب نثار نے کیا شاندار اعلان کر دیا  

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی ) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میری طبیعت بہترہے (آج) منگل سے کیسز کی سماعت کروں گا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار انجوپلاسٹی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر روانہ ہوگئے، رونگی کے دوران میڈیا کو اسپتال کے گیٹ پر دیکھ کر چیف جسٹس اپنی گاڑی سے باہر آکر صحافیوں سے مصافحہ کیا۔چیف جسٹس نے غیر رسمی بات چیت کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ میری صحت ٹھیک ہے، (آج) منگل سے کام شروع کروں گا۔

واضح رہے چیف جسٹس کو اتوار کے روز دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا ، جہاں ڈاکٹرز ان کا طبی معائنہ کیا، طبی معائنے میں پتہ چلا جسٹس میاں ثاقب نثار کے دل کی ایک شریان بند ہے، ڈاکٹرز نے دل کی بند شریان کھولنے کے لئے انجو پلاسٹی کی تھی۔چیف جسٹس کو رات بھر اسپتال میں رکھا گیا، پیر کی صبح چیف جسٹس کا چیک اپ کیا گیا، جس کے بعد ماہر امراض دل جنرل اظہر کیانی نے انہیں گھر جانے کی اجازت دی۔ڈاکٹرز نے جسٹس میاں ثاقب نثار کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…