ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آسیہ بی بی کے کیس کی شرعی حیثیت، اگر کسی سے گستاخی سرزد ہو جائے تو شرعی طریقہ کیا ہے؟ علامہ محمد الیاس قادری نے مسئلے کی وضاحت کر دی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر کسی سے گستاخی سرزد ہو جائے تو شرعی طریقہ کیا ہے؟ علامہ محمد الیاس قادری نے مسئلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی سے گستاخی سرزد ہو جائے تو شرعی طریقہ یہ ہے کہ قاضی گستاخ کو توبہ کرنے کا کہتا ہے اگر شخص توبہ کر لے تو ٹھیک اور اگر وہ بضد رہے تو گستاخی کی حد کا اطلاق ہوتا ہے،

مولانا الیاس قادری نے کہا کہ اگر کسی اجتماع میں یا کہیں کوئی شخص چوری کرتے ہوئے پکڑا جائے تو لوگ اسے مارتے ہیں لیکن میں نے ان لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ آپ چور کو پکڑ لیں اور اسے پولیس کے حوالے کر دیں، اسے انگلی تک نہ لگائیں لیکن اس صورت میں پولیس کے حوالے کریں جب یہ یقین ہو کہ اس نے چوری کی ہے غلط فہمی کی وجہ سے اسے پولیس کے حوالے نہیں کرنا، قانون ہاتھ میں لینا ہمارا کام نہیں ہے، آپ کو قانون اجازت نہیں دیتا کہ آپ اسے ماریں، اسی طرح کوئی کیسا ہی جرم کرے مثلاً معاذ اللہ کوئی سرکار کی گستاخی ہی کر لے تو اس کو بھی خود قتل کر دینا شریعت میں اجازت تھوڑی ہے ہمیں، انہوں نے کہا کہ آپ بار شریعت پڑھیں، اس میں یہ ہے کہ قاضی اسلام اسے قید کرے گا، اسے توبہ کے لیے سمجھایا جائے گا، علماء توبہ کے لیے اسے سمجھائیں گے اگر یہ نہیں مانتا اور واقعی گستاخ رسولؐ ہے، اول تو ہو گستاخ رسول، اب ادھر تو بات بات پر گستاخ رسولؐ بول دیتے ہیں، جس کی جو سمجھ میں آتا ہے گستاخ رسولؐ ہے، میرے پاس تو آتے ہیں لوگ اور کہتے ہیں کہ ہمارا پورا گاؤں گستاخ رسولؐ ہے۔ ارے اللہ کے بندے سو سالہ بڑھیا بھی گستاخ رسولؐ اور دودھ پیتا بچہ بھی گستاخ رسولؐ۔ بھائی کیا بول رہے ہو کچھ ہوش تو کرو۔ تمہارے گاؤں میں کوئی چھوٹا بچہ بھی ہوگا کوئی بڈھا بھی ہو گا جو اللہ اللہ کرتا ہو گا نمازیں پڑھتا ہو گا تم نے اسے بھی گستاخ رسول بنا دیا۔ مولانا الیاس قادری نے کہا کہ یہ جاہل لوگوں کی بولیاں ہیں جو میں آپ کو بتا رہا ہوں، اگر کوئی ہو گستاخ رسولؐ تو اس پر بھی ہمیں اجازت نہیں کہ ہم اس پر کوئی مار دھاڑ کر دیں، ہمیں چاہیے کہ اسے قانون کے حوالے کر دیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…