جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

نواز شریف،مریم نواز،محمد صفدر کی رہائی کیخلاف نیب کی اپیل ،سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور دامان کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی رہائی کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی ٗچیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ 6 نومبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔سماعت کیلئے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ٗ نیب کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔واضح رہے کہ نیب نے 22 اکتوبر کو رہائی سے متعلق

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔نیب کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدمے کے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا۔درخواست میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ نے اپنے ہی حکم نامے کے برخلاف درخواستوں کی سماعت کی اور اپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں سننے کا حکم دیا۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت، اسلام آباد ہائی کورٹ کے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی سزا معطلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔یاد رہے کہ 6 جولائی کو شریف خاندان کے خلاف نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال جبکہ داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف پر 80 لاکھ پاؤنڈ (ایک ارب 10 کروڑ روپے سے زائد) اور مریم نواز پر 20 لاکھ پاؤنڈ (30 کروڑ روپے سے زائد) جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔اس کے علاوہ احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے لندن میں قائم ایون پراپرٹی ضبط کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔19 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کی جانب سے سزا دینے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…