ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

رائے ونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع، موجودہ حالات میں کیا کرنا چاہئے؟ اہم پیغام دیدیاگیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ (این این آئی)عالمی اجتماع کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل، مولانایعقوب اور مولانا احمد لاٹ نے کہا ہے کہ دنیا میں اسلام کی دعوت پہنچانا ،اللہ کے ساتھ اسکے بندے کا تعلق جوڑنا ہی تبلیغ کا بنیادی مقصد ہے ،ہر امتی اپنی جان ومال ،وقت دعوت میں لگائے ،اپنے ایمان پر محنت کرنا ہوگی ،ناراض رب کو منائیں ،آزمائش کی گھڑی میں ثابت قدم رہیں تو نوازشات کی بارش ہو گی،احیائے اسلام کیلئے زندگی کا گزارانا ،اکرام مسلم کی ترغیبات کو عام کرنا

ہماری سوچوں کا محور ہونا چاہیے ۔مقررین نے کہا کہ دینی دعوت کی فکر اور تڑپ کو ہر کلمہ گو مسلمان کے دل میں پیدا کرنا،احیائے اسلام کیلئے زندگی کا گزارانا ،اکرام مسلم کی ترغیبات کو عام کرنا ہماری سوچوں کا محور ہونا چاہیے ،امت کی نجات امر بالمعروف ونہی عن المنکر میں مضمر ہے ،بھلائی کی دعوت دینا اور برائی سے روکنا،بھلائی اور خیر کے معاملے کو عام کرنے کے لئے ہرامتی داعی بن جائے ۔انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کا مقصد پوری دنیا میں اسلام کی دعوت پہنچانا ہے اس اہم کام کے فریضہ کی ادائیگی کے لئے ہر امتی کو گھروں سے نکالنا اس کام کی اہمیت پر محنت کرنا ہے ۔دعوت و تبلیغ کی عالم گیر تحریک آقائے نامدارر ﷺکے بتائے ہوئے اصولوں پر کام کررہی ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے خاتم الانبیاء بنا کر بھیجا نبوت کا دروازہ مقفل ہونے کے بعد اس کام کی ذمہ داری صحابہ اکرامؓؓ نے احسن انداز میں نبھائی اسلام محبت ،اخوت اور امن کا دین ہے ۔اسلامی معاشرے کی بنیاد سرور کائنات ﷺنے مدینہ طیبہ میں رکھی ،مہاجرین اور انصارکو آپس میں بھائی بھائی بنا دیا ،آنحضور ﷺنے مہاجرین اور انصار پر جو معاشرہ تشکیل دیا ،سادگی اور حیاء والامعاشرہ ، آج اس معاشرے کو قائم کرنے کی ضرورت ہے جس قوم کی معاشرت ختم ہوجائے وہ قوم تباہ ہوجاتی ہے ۔مقررین نے کہا کہ فضول خرچی ،اسراف اور بے حیائی کی وجہ سے امت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

،ہر جگہ کی معاشرت نبی پاک ﷺکے معاشرے کے مطابق ہوجائے ،سادگی اور حیاء نبوت والے معاشرے کی نشانیاں ہیں ،نبی پاک ﷺنے ہرامتی کو سادگی کا حکم دیا اسراف اور فضول خرچی سے منع کیا ،حدیثوں میں آیا ہے کہ فضول خرچ شیطان کا دوست ہوتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے ایمان پر محنت کرنا ہوگی ،اکیلی ذات رب کائنات کی ہے جس سے سب کچھ ہونے کا یقین ہے، دنیا سے کچھ نہ ہونے کا یقین جب ہمارے دلوں میں آجائے گا تب اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کا نزول شروع ہو جائے گا ۔

مخلوق کا خالق سے تعلق مضبوط کرنا ہوگا ،نبی پاک ﷺ کی محنت کو اپنانا ہوگا ،ہم دعوت وتبلیغ کے کام کو بولیں گے،سوچیں گے ،سنیں گے اور رو رو کر اپنے ناراض رب سے گناہوں کی معافی مانگیں گے ،ہر امتی نے اس کام کو کرتے کرتے مرنا ہے مرتے مرتے کرنا ہے ۔نفسا نفسی کے اس دور میں ہر شخص ایک ایسی گھٹن میں مبتلا ہے جس کا واحد علاج دعوت الی اللہ ہے ،اللہ کے ساتھ اس کے بندے کا تعلق جوڑنا ہی تبلیغ کا بنیادی مقصد ہے ،آج پوری بشریت اللہ کا تعارف چاہتی ہے

ہر طرف یہی چیخ وپکار ہے کچھ اولاد کے لئے پریشان ہیں کچھ اولاد سے پریشان ہیں ،کچھ دولت کے لئے پریشان ہیں کچھ دولت سے پریشان ہیں الغرض ہر انسان پریشانی اور مصیبتوں میں جھکڑا ہوا ہے ،اپنی گھروں ،محلوں ،ملکوں کو ان گھٹنوں سے نجات دلانے کے لئے ہر امتی اپنا جان مال وقت دعوت میں لگائے ۔مقررین نے مزید کہا کہ جب اللہ کسی کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتاہے تو اسکو آزمائش کی بھٹیوں سے گزارتا ہے جو اس آزمائش کی گھڑی میں ثابت قدم رہتے ہیں اللہ ان پر اپنی نوازشات کی بارش کردیتا ہے ۔ تبلیغی اجتماع میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر شرکاء کی تعداد 2لاکھ سے تجاوزکرگئی۔آج (ہفتہ)بعدا زنمازفجر اجتماعی نکاح پڑھائے جائیں گے جہاں ہزاروں افراد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…