مجھے بس 120سکینڈ سن لیں، فی سیکنڈ کتنی رقم ڈیم فنڈ میں دینے کیلئے تیار ہوں، معروف وکیل نعیم بخاری نے چیف جسٹس کو ڈیم فنڈ میں رقم جمع کرانے کیلئے انوکھی پیش کش کر دی

1  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ڈیم فنڈ میں فی سیکنڈ ایک ہزار روپے دینے کی پیشکش کردی۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں سابق رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان عبدالرؤف کی دوہری شہریت نا اہلی کیس کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کے سابق وکیل کامران مرتضی نے نظر ثانی میں وکالت سے معذرت کرلی ہے لہذا مجھے عدالت بطور وکیل پیش ہونے کی

اجازت دے۔عدالت نے نعیم بخاری کی بطور وکیل پیش ہونے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کامران مرتضی سمجھتے ہوں گے کہ نظر ثانی کا کیس نہیں بنتا، کس گراؤنڈ پر وکیل تبدیل کرنے کی اجازت دی جائے جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ مجھے صرف ایک سو بیس سیکنڈ سن لیا جائے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کو کس قیمت پر سن لیں، قیمت ایک ہزار روپے فی سیکنڈ ہوگی جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ عدالت اجازت دے فی سکینڈ 1000 روپے ڈیم فنڈ میں دوں گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…