لاہور(نیوز ڈیسک) زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج یا کل کر دیا جائے گا، ون ڈے سکواڈ میں شعیب ملک، عمر اکمل اور احمد شہزاد کی واپسی کا امکان ہے۔ سکواڈ منتخب کرنے کیلئے سلیکٹرز کا پہلا اجلاس فیصل آباد میں ہوا جہاں تمام سلیکٹرز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ دیکھنے کیلئے موجود ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شعیب ملک مسلسل اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں، دونوں کو ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ شعیب ملک اور عمر اکمل نے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اب تک دو دو نصف سنچریز سکور کی ہیں۔ عمر اکمل ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل تھے لیکن انہیں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی تھی۔ سلیکٹرز نے ون ڈے کپتان اظہر علی سے مشاورت مکمل کر لی ہے جبکہ شاہد آفریدی سے فون کے ذریعے مشاورت آج کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کوچ وقار یونس نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کے بعد عمر اکمل کی ٹیم میں شمولیت کی حمایت کر دی ہے، عمر اکمل کو وقار یونس کی رپورٹ پر ہی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے ڈراپ کیا گیا تھا۔
زمبابوے سے سیریز، ون ڈے سکواڈ میں شعیب اورعمر اکمل کی واپسی ہو گی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایلون مسک کا کورونا ویکسین سے متعلق سنسنی خیز دعویٰ
-
اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا پھر کیا چیز رکاوٹ بنی؟ایران نے بتا دیا
-
2 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیا گیا
-
گرمی اور بجلی لوڈشیڈنگ کا توڑ: مفت سولر پینل کا حصول اور آسان
-
سونا سستا ہو گیا
-
پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ایران کے ریال کی قدر بڑھ گئی
-
گھر سے سودا لینے کیلئے جانے والی 19 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
-
ایران کی سب سے بڑی کام یابی
-
ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں بڑی اصلاحات کا اعلان
-
زہریلا حلوہ کھانے سے دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
-
رجب بٹ کی ویڈیو وائرل! بڑا دعویٰ سامنے آگیا
-
جے ڈی وینس کا طیارہ تاخیر سے کیوں پہنچا، نارمل روٹ سے سفر کیوں نہیں کیا ، پاکستان سے پہلے کہاں قیام...
-
’جلد ہی تمہیں 4 ڈالر والا پیٹرول یاد آئے گا‘ قالیباف کا ٹرمپ پر طنز اور نئی وارننگ
-
ایران کا بڑا فیصلہ، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز پر ٹول ٹیکس لازمی ہوگا



















































