ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کو ایک اور مقدمے میں7 سال قید کی سزا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(این این آئی) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے عطیات کی رقم جمع کرنے میں ملوث پانے پر ایک اور مقدمے میں 7 سال کی قید کی سزا سنادی۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کے حامیوں کا کہنا تھا۔

خالدہ ضیا اور ان کی جماعت کے خلاف ان اقدامات کا مقصد دسمبر میں ہونے والے انتخابات سے قبل اپوزیشن کو کمزور کرنا ہے تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف الزامات ثابت ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ 73 سالہ خالدہ ضیا پہلے ہی بدعنوانی کے ایک مقدمے میں 5 سال کی سزا کاٹ رہی ہیں جنہیں رواں ماہ کے آغاز میں صحت کی خرابی کے باعث ہسپتال بھی منتقل کیا گیا تھا تاہم ان کی جماعت نے دونوں الزامات کو سیاسی الزامات قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ خالدہ ضیا کے شوہر ضیاالرحمٰن سابق ملٹری چیف اور بنگلہ دیش کے صدر بھی رہ چکے تھے جنہیں 1981 میں قتل کردیا گیا تھا۔عدالت کے مطابق خالدہ ضیا نے 2001 سے 2006 کے اپنے دورِ حکومت کے دوران اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے شوہر کے نام پر قائم فنڈ میں نامعلوم ذرائع سے 3 لاکھ 75 ہزار ڈالر کی رقم وصول کی، جس پر عدالت نے ان کے سابق سیاسی سیکریٹری سمیت دیگر 3 افراد کو 7، 7 سال کی سزا سنائی۔واضح رہے کہ خالدہ ضیا کے خلاف عدالتوں میں بدعنوانی، تشدد کے الزام میں 30 سے زائد مقدمات درج ہیں جس کے بارے میں ان کی جماعت کا کہنا ہے کہ یہ مقدمات ان کی سیاسی حریف حسینہ واجد کے حکومت میں رہنے کے باعث قائم کیے گئے جو مسلسل تیسری مدت کے لیے اقتدار میں موجود ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…