اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ہائی بلڈ پریشر ، تیزی سے بچوں و نوجوانوں میں بھی بڑھ رہا ہے

datetime 17  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )خیال یہ کیا جاتا ہے کہ فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر صرف بڑوں کی ہی بیماری ہے، لیکن ایسا نہیں ہے ہائی بلڈ پریشر کا شکار بچے بھی ہوتے ہیں، جبکہ نوجوانوں میں اسکی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر ایک ایسی بیماری جو کئی جان لیوا بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ تصور کیا جاتا ہے کہ بلڈ پریشر بڑے عمر کے لوگوں کو ہی لاحق ہوتا ہے مگر ایسا نہیں ہے، بچوں اور نوجوانوں میں بھی اسکی شرح گزشتہ سالوں کی نسبت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے ہائی بلڈ پریشر کا شکار بچوں میں اس کی ثانوی وجوہات ہیں۔ 20سے 50فیصد بچوں میں اسکی بڑی وجہ امراض گردہ ہیں۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ بچوں میں چہرے، آنکھوں اور پاوں کے سوجے ہونے کے علاوہ سر درد اور دیگر کئی ہائی بلڈ پریزر کی علامات ہوسکتی ہیں۔ فشار خون کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس پندہ سالوں کی نسبت 20سال سے زائد عمر کے نوجوانوں میں بھی فشار خون کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جسکی اہم وجہ لائف اسٹائل اور موٹاپا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…