ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

امریکی صدر نے بھارت کی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی دعوت پر ایسا جواب دے دیا کہ بھارتیوں نے سوچابھی نہ ہوگا، مودی حکومت کوشدید شرمندگی کاسامنا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018 |

واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ہری جھنڈی دکھادی۔میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اگلے سال ہونے والی یوم جمہوریہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ امریکی صدر نے بھارت کی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ ملکی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔

امریکی حکام نے بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول کے نام خط میں ٹرمپ کے فیصلے سے آگاہ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ملکی مصروفیات کے باعث بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔یاد رہے کہ روسی صدر 4 اکتوبر کو دو روزہ دور پر نئی دہلی پہنچے تھے جہاں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی جس میں دفاع، نیوکلیئر، توانائی، خلاء اور اقتصادیات کے شعبوں میں 8 مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے۔ امریکی تحفظات کے باوجود روس اور بھارت نے 5 ارب ڈالرز کے فضائی دفاعی نظام ایس 400 کی خریداری کا معاہدے کیا تھا۔دوسری جانب ان معاہدوں پر محتاط ردعمل میں امریکا نے کہا تھا کہ روس پر لگائی گئی پابندیوں کا مقصد ماسکو کے ڈیفنس سیکٹر کو حاصل ہونے والی آمدنی کو روکنا ہے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ امریکا اپنے اتحادیوں یا شراکت داروں پر پابندیاں لگانا چاہتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ہری جھنڈی دکھادی۔میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اگلے سال ہونے والی یوم جمہوریہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ امریکی صدر نے بھارت کی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ ملکی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔امریکی حکام نے بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول کے نام خط میں ٹرمپ کے فیصلے سے آگاہ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ملکی مصروفیات کے باعث بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…