بڑھاپے میں باقاعدگی سے ورزش کا زندگی پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے

16  مئی‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ناروے میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق بڑھاپے میں باقاعدگی سے ورزش کا زندگی پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے اوراس کے نتیجے میں عمر کے 5 سال مزید بڑھ جاتے ہیں۔اوسلو یونیورسٹی اسپتال میں 6 ہزار معمر افراد پر ایک تحقیق کی گئی اوراس دوران ہلکی اوربھاری ورزش کی وجہ سے ان کی عمر پر پڑے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد تحقیق کار اس نتیجے پر پہنچے کہ جنہوں نے پورے ہفتے کم از کم 3 گھنٹے ورزش کی ان کی عمروں میں 5 سال اضافہ دیکھنے میں آیا۔دوسری جانب برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن نے معمرافراد کو ورزش کی اہمیت کا احساس دلانے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک مہم بھی چلانے کا اعلان کیا ہے جب کہ برطانیہ میں ایک ہفتے میں 150 منٹ ورزش کے لیے مختص کرنے کو مثبت تبدیلی کا سبب قرار دیا گیا خصوصا ان لوگوں کے لیے جن کی عمر 65 سال سے زائد ہو۔برٹش ہارٹ فاو¿نڈیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق جن ممالک میں بالغ افراد کی جانب سے ورزش کے رجحان میں کمی دیکھی گئی ہے ان میں پرتگال کے 69 ، پولینڈ کے 55 ، فرانس کے 46 برطانیہ کے 44 فیصد ، کرویشیا کے 34 اور جرمنی کے 26 فیصد افراد شامل ہیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…