اقتصادی رابطہ کمیٹی کا برآمدی صنعتوں کو گھریلو گیس دینے کا فیصلہ

17  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے برآمدی صنعتوں کو گھریلو گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 5 زیرو ریٹ برآمدی شبعوں پر مشتمل صنعتوں کو

گھریلو گیس فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔  ’گیس کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو گردشی قرضوں میں اضافہ ہوجائے گا‘ اس حوالے سے بتایا گیا کہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ توانائی کے شعبوں کے ساتھ ساتھ برآمدی صنعتوں کو بھی ترجیحی بنایدوں پر گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں کہا گیا کہ موسم سرما کے تین ماہ دسمبر سے فروری تک صنعتوں کو آر ایل این جی فراہم کی جائے گی جب گھریلو گیس کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوتا ہے۔ ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ مارچ سے نومبر تک صنعتوں کو گھریلو گیس اور آرایل این جی 50-50 کے تناسب سے فراہم کی جائے گی۔  آئی ایم ایف کا گیس، بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ اس حوالے سے اجلاس میں گزشتہ دور حکومت میں ایل این جی ٹرمینل سے متعلق معاہدوں کے بارے میں امور زیر بحث آئے۔ ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ معاہدے کے نکات پر بحث کے بعد ہی وفاقی کابینہ کے سامنے حقائق اگلے اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…