ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

جلد کی رنگت گہری کرنے کا شوق خاصا مہنگا پڑا

datetime 16  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) الباما سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ٹوینی ولوفبی کو اپنی جلد کی رنگت گہری کرنے کا شوق خاصا مہنگا پڑا اور تحفے میں انہیں جلد پر تاعمر باقی رہنے والے خوفناک نشانات دےگیا۔27سالہ ٹوینی اب فیس بک کے ذریعے اپنی کہانی دنیا کو بتانا چاہتی ہیں تاکہ دیگر خواتین اس معاملے میں محتاط رہیں۔ ٹوینی کو اپنی جلد کی رنگت گہری کرنے کا بچپن سے شوق تھا۔ اس کیلئے وہ ہفتے میں ایک سے دو بار ٹیننگ بیڈ پر رنگت گہری کرنے میں مددگار لوشن لگا کے لیٹ جاتی تھیں۔ مگر اس طرح گہری ہونے والی رنگت صرف کچھ دیر ہی باقی رہتی تھی جس کے بعد انہوں نے ہفتے میں پانچ بار ٹیننگ کی خاطر غسل آفتابی کا سلسلہ شروع کردیا۔ اس وقت وہ ہائی سکول میں ہی تھیں۔ اس کا نتیجہ وہی ہوا جو کہ آج کل کی نوجوان نسل کو عام بھگتنا پڑ رہا ہے۔21 برس کی عمر میں ٹوینی میں سکن کینسر کی تشخیص ہوچکی تھی۔ اس کے بعد سے علاج کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ اس دوران ہر وزٹ پر ڈاکٹر ان کی جلد سے کینسر کا سبب بننے والے خلیئے نکال دیتی ہے۔ ایسے وزٹ سال میں ایک سے دو بار ہوتے ہیں تاہم اب تک پانچ بار ان کے جسم میں بیسل سیل کینسر کی پانچ بار اور ایک بار ایک اور کینسر کی تشخیص ہوچکی ہے۔ یہ کینسر کی وہ اقسام ہیں جو عموماً مہلک تو نہیں ہوتی ہیں تاہم ان کے نتیجے میں چہرے کی ساخت ضرور بگڑ جاتی ہے۔رواں مہینہ یعنی کہ مئی جلد کے کینسر سے آگاہی کا مہینہ ہے اور اس مہینہ کو اپنے لئے نعمت سمجھتے ہوئے ٹوینی اپنی تصاویر کے ہمراہ فیس بک پر مختلف پوسٹس کررہی ہیں جس میں وہ نوجوانوں کو جلد کے کینسر کے ہولناک نتائج سے آگاہ کررہی ہیں۔ ٹوینی کاکہنا ہے کہ کسی بھی فرد کے جسم پر ابھرنے والا ایسا زخم جو نہ بھرے اس کی جانچ کیلئے کینسر سپیشلسٹ کے پاس ضرور جانا چاہئے کیونکہ یہ کینسر بھی ہوسکتا ہے۔ یاد رہے کہ سکن کینسر دنیا میں جس قدر تیزی سے بڑھ رہا ہے، اسے دیکھتے ہوئے سکن کینسر فاو¿نڈیشن نے اندازہ لگایا ہے کہ رواں برس کے دوران صرف ٹوینی والی کینسر کی قسم کا 73ہزار سے زائد افراد شکار ہوں گے۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…