جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ میرا پر شہری کے گھر پر قبضہ کا الزام،عدالت نے جواب طلب کر لیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (شوبز ڈیسک) اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئیں ،لاہور کے رہائشی شخص نے اداکارہ میرا پر انکے گھر پر قبضہ کرنے کاالزام لگایا ہے۔پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا کبھی اپنی گلابی انگریزی اورکبھی دوسری اداکاراں پر تبصرے کرنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور اب میرا کا نیا اسکینڈل سامنے آیاہے۔ لاہور کے رہائشی تسلیم کوثر نے اداکارہ میرا پر ان کے گھر پر قبضہ کرنے کا

الزام لگایا ہے۔لاہور کی سول عدالت میں اداکارہ میرا کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، سول جج فہیم الحسن نے شہری تسلیم کوثر کی درخواست پر سماعت کی۔ لاہور کے رہائشی تسلیم کوثر نے عدالت سے استدعاکرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ میرا نے دھوکا دہی سے ڈیفنس میں واقع اس کا گھر اپنے نام کروایا، اداکارہ نے گھر کی قیمت بھی ادا نہیں کی اور نہ ہی گھر خالی کررہی ہیں لہٰذا عدالت میرا کو گھر خالی کرنے کا حکم دے۔ سول عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے میرا سے جواب طلب کرلیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…