جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

!!ڈائٹنگ کرنے والے افراد ،ہوجائیں ہوشیار

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کا ہر انسان اپنے وزن کو لے کے بہت فکر مند ہوتا ہیں۔کچھ لوگ تو اتنے زیادہ فکرمند ہوتے ہیںکہ ڈائٹنگ کرنے کے لیے نئے نئے جتن کرلیتے ہیں۔ جو بھی ڈائٹنگ کا نسخہ نظر آتا ہے، اس پر فوراً عمل کرنے لگتے ہیںیہ سوچے سمجھے کہ اس سے فائدہ ہوگا یا نقصان ہوگا۔ڈائٹنگ سے اگرچہ وزن تو کم ضرور ہوتا ہے لیکن بعض

اوقات ڈائٹنگ نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ایک دم سے کھانا کھانا چھوڑ دینا صحت پر برا اثر ڈالتا ہے۔ اس کے علاوہ کم کھانے پر ایکسرسائز کرنے سے جسم کمزور ہوجاتا ہے ۔ جس سے انسان کو مختلف بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔ڈائٹنگ صحت کے لیے مضر اس لیے بھی ہے کہ اس سے جسم کو مناسب مقدار میں کاربوہائیڈرٹیس نہیں مل پاتا، اس کے علاوہ بہت سی غذائی اجزاءکی مقدار بھی کم ہوجاتی ہے ۔ جس کے باعث انسان ایکٹو نہیں رہ پاتا اور سستی کا شکار رہتا ہے۔ زیادہ ڈائٹنگ کرنے سے انسان ڈپریشن کا شکار بھی ہوجاتا ہےاور ڈپریشن سے اعصابی تناﺅ بھی پیدا ہوجاتا ہے چونکہ ڈائٹنگ میںغذا کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے، اسی لیے ڈائٹنگ کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ڈائٹنگ سے رطوبتیں بھی خشک ہوجاتی ہیں ۔جو لوگ ڈائٹنگ کے ساتھ ایکسر سائز کرتے ہیں ان کی صحت اور زیادہ متاثر ہوتی ہے اور اس کے مضر نتائج بھی سامنے آتے ہیں۔  کیونکہ کے جسم کو پہلے بھی خوراک کم مل رہی ہوتی ہے اور اس پر ورزش انسانی جسم میں کمزوری پیدا کردیتی ہے۔ڈائٹنگ اور ورزش سے بلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے اور طبیعت بوجھل سی رہنے لگتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈائٹنگ سے معدہ بھی بری طرح متا ثر ہوتا ہے، ڈائٹنگ سے نشونما بری طرح متاثر ہوتی ہے ۔ جسم کو پروٹین ، وٹا منز ، چکنائی اور دیگر غذائی اجزاءکی کمی ہوجاتی ہے ،

جس سے جسم کی نشونما رک جاتی ہے اور اس کے اثرات انسانی جسم میں خشک جلد کی شکل میں نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔لہذا ڈائٹنگ ضرور کریں لیکن اپنے ڈائٹ پلان میں ایسی غذائیں شامل کریں جس سے آپ کے جسم کی نشونما نہیں رکے اور آپ کو کسی قسم کا سائڈ آفیکٹ نہیں ہو۔کیونکہ تندرستی ہزار نعمت ہے ،تو اپنے آپ کو تندرست رکھیں اور اچھا لائف اسٹال اپنائیں



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…