منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

میں نے اپنا پہلا میچ بھارت نہیں پاکستان کیلئے عمران خان کی کپتانی میں کھیلا تھا کیونکہ۔۔ سچن ٹنڈولکر نے ناقابل یقین انکشاف کر دیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کچھ عرصہ قبل ایک تقریب میں سچن ٹنڈولکر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنا پہلا میچ بھارت کیلئے نہیں بلکہ عمران خان کی کپتانی میں پاکستان کیلئے کھیلا تھا۔ سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ میرا ڈیبیو میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان پریکٹس میچ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ 1987کی بات ہے جب پاکستانی ٹیم بھارت کے دورے پر

آئی ہوئی تھی اور ایک نمائشی میچ کے دوران جب لنچ ٹائم پر جاوید میانداد اور عبدالقادر میدان سے باہر گئے تو انہوں عمران خان کی ٹیم کیلئے فیلڈنر کرنے کا کہا گیا۔ اس یادگار میچ سے متعلق ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انہیں لانگ آن پر کھڑا کیا اور کچھ دیر بعد بھارتی کھلاڑی کپل دیو نے انتہائی اونچی شاٹ کھیلی اور وہ کیچ پکرنے کیلئے تقریباََ 15میٹر دوڑے مگر گیند تک نہ پہنچ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک دوست کو شکوہ کرتے ہوئے بتایا کہ اگر عمران خان نے مجھے لانگ آن کی بجائے مڈ آن پر کھڑا کیا ہوتا تو میں کیچ ضرور پکڑ لیتا۔ ٹنڈولکر اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ معلوم نہیں عمران خان کو یہ بات یاد ہو گی یا نہیں کہ کبھی میں بھی ان کی کپتان میں کھیلا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…