ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

جیل میں قید سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018 |

ڈھاکہ (انٹرنیشنل ڈیسک)بنگلادیش کی سابق وزیراعظم اور اپوزیشن جماعت بنگلا دیش نیشنل پارٹی کی رہنما خالدہ ضیا کی طبیعت ناساز ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 73سالہ خالدہ ضیا کو بنگادندہو شیخ میڈیکل یونیورسٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ان کے اسپتال منتقلی کی ڈائریکٹر کلینک بریگیڈیئر جنرل عبداللہ الہارون نے تصدیق کی اور کہا کہ انہیں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔کچھ روز قبل خالدہ ضیا کے وکیل کی جانب سے ہائی کورٹ میں موقف

اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت ان کی صحت کے لیے خصوصی اقدامات نہ اٹھا کر ان کی صحت کو خطرے میں ڈال رہی ہے، جس کے بعد عدالت نے اپوزیشن لیڈر کو اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔گزشتہ ماہ بد عنوانی کے مزید الزامات کا سامنا کرنے والی خالدہ ضیاء نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ بہت زیادہ بیمار ہیں اور ان کے ہاتھ اور پاوں مفلوج ہورہے ہیں۔اپوزیشن لیڈر کے وکیل زین العابدین نے رواں ہفتے بتایا تھا کہ خالدہ ضیا کو غیر سرکاری ہسپتال کے علاوہ اپنی مرضی کا ڈاکٹر منتخب کرسکیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…