ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان مخالف سرگرمیاں:بند کی جانیوالی 18 این جی اوز میں سے10 کا تعلق کس ملک سے نکلا؟یہ بھارت نہیں بلکہ۔۔۔پڑھ کر آپ کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائینگی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) حکومت پاکستان کی جانب سے حال ہی میں بند کی جانے والی 18 غیر سرکاری تنظیمو ں (این جی اوز) میں سے 10 کا تعلق امریکہ سے ہے ۔ذرائع کے مطابق رواں ہفتے مرکزی حکومت نے 18 غیر ملکی سرکاری تنظیموں کی بندش کا فیصلہ کیا تھا جسکے بعد وزارت داخلہ نے ان غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو بند کر دیا ۔

یہ این جی اوز پاکستان میں تعلیم ،غربت کے خاتمے ،صحت ،انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے منصوبوں پر کام کررہی تھیں ۔حکومت کی جانب سے بند کی جانیوالی ان 18 این جی اوز میں 10 امریکی این جی اوز بھی شامل ہیں جن میں سر فہرست ’’سیف دی چلڈرن‘‘ ہے ،اس این جی اوز کو 2 مئی 2011 میں جعلی ویکسینیشن کے دوران ایبٹ آباد میں القاعدہ کے لیڈر اسامہ بن لادن کی تلاش میں معاونت کرنے اور بعد ازاں امریکی فوج کی جانب سے اسامہ کے خلاف آپریشن کرنے سے پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر ضرب لگائی گئی جس پر پاکستانی خفیہ اداروں اور سکیورٹی ایجنسیوں نے اس این جی اوز کو پاکستان مخالف سرگرمیوں پر شدید تحفظات ظاہر کئے جبکہ حساس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے بھی تحفظات ظاہر کئے ہیں کہ ان دس امریکی این جی اوز سمیت 18 غیر سرکاری تنظیمیں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں ،امریکہ کی جو دیگر9 تنظیمیں پابندی کی زد میں آئی ہیں ان میں سینٹرل فار انٹرنیشنل پرائیویٹ انٹر پرائز(سی آئی ای ای پی ای)،انٹرنیوز نیٹ ورک ،پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل،سینٹرل ایشیاء ایجوکیشن ٹرسٹ،امریکن سینٹرل فار انٹرنیشنل (سالو ڈیلٹی سینٹر) ،ورلڈ ویژن ،کیتھولک ریلیف سروس ،پلان انٹرنیشنل اور انٹرنیشنل ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ(آر آئی ڈی) شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان رواں سال اگست میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوئی جب امریکی کی جانب سے پاکستان کی فوجی امداد کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے سخت موقف اختیار کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر 8 این جی اوز کا تعلق آئر لینڈ ،ڈنمارک،نیوزی لینڈ اور اٹلی سے ہے جبکہ ایک برطانوی تنظیم بھی پابندی کی زد میں آئی ہے۔حکومت پاکستان کے اس فیصلے پر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس سٹڈیز کے ڈائریکٹر عامر رانا کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اس اقدام کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ بڑھاہے لیکن ایک چیز واضح ہے کہ حکومت پاکستان اس حوالے سے سخت موقف رکھتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…