ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کا دورہ ،گورنر ہاؤس بلوچستان میں بدمزگی،اہم صوبائی وزیر غیر متوقع سلوک کا نشانہ بننے کے بعد طیش میں آکرتقریب سے چلے گئے

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی) صوبائی وزیر محنت و افراد ی قوت سردار سرفراز ڈومکی احتجاجاً گورنر ہاوس میں ہونے والی تقریب سے چلے گئے ،ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر محنت و افراد ی قوت سردار سرفراز چاکر ڈومکی گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو سکیورٹی حکام نے انہیں انکا موبائل کاؤنٹر پر جمع کروانے کا کہا جس پر انکار کر نے پر انہیں تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی جارہی تھی

جس پر سردار سرفراز ڈومکی احتجاجاً تقریب کا بائیکاٹ کر کے چلے گئے۔گورنر ہاؤس کوئٹہ میں سینیٹرز ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،سول سوسائٹی کے نمائندوں،قبائلی و سیاسی عمائدین کے اعزاز میں ایک سادہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان،وفاقی وزراء خسرہ بختیار ،زبیدہ جلال ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ، گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، سینیٹر ز نصیب اللہ بازئی ،ثناء جمالی ،کہد ہ بابر، رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ، عبدالرحیم مینگل، صوبائی وزراء سردار صالح بھوتانی ، سردار عبدالرحمن کھیتران ، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل ارکان اسمبلی سردار یار محمد رند، نوابزادہ گہرام بگٹی ،ثناء بلوچ، احمد نواز بلوچ، بشریٰ رند سابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی ، سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی ،بیوٹمز کے وائس چانسلر احمد فاروق بازئی سمیت دیگر سیاسی و قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ،تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خصوصی خطاب کیا ۔ صوبائی وزیر محنت و افراد ی قوت سردار سرفراز چاکر ڈومکی گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو سکیورٹی حکام نے انہیں انکا موبائل کاؤنٹر پر جمع کروانے کا کہا جس پر انکار کر نے پر انہیں تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی جارہی تھی جس پر سردار سرفراز ڈومکی احتجاجاً تقریب کا بائیکاٹ کر کے چلے گئے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…