جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

ڈی پی او پاک پتن تبادلہ کیس ٗاحسن جمیل نے جواب جمع کرادیا،حیرت انگیز انکشافات

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)ڈی پی او پاک پتن تبادلہ کیس میں احسن جمیل گجر نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا جس میں انہوں ںے نیکٹا کی رپورٹ پر اعتراض اٹھایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈی پی او پاک پتن کے تبادلے کے معاملے پر انکوائری رپورٹ پر فریقین سے رائے طلب کی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے قریبی ساتھی احسن جمیل گجر نے اپنا جواب عدالت میں جمع کرادیا

جس میں انہوں نے سربراہ نیکٹا کی انکوائری رپورٹ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ رپورٹ مبہم اور غیر واضح ہے۔احسن جمیل گجر کے مطابق انکوائری افسر نے حقائق کے منافی رپورٹ دی، میں کوئی سرکاری یا عوامی عہدہ نہیں رکھتا اور میں ایک عام شہری ہوں اور قانون کی پاسداری کرتا ہوں۔جواب میں کہا گیا کہ میرے خلاف ضابطہ کار کی خلاف وزری پر انضباطی کارروائی نہیں کی جاسکتی، مانیکا فیملی کا قریبی دوست ہونے کے ناطے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی میٹنگ میں گیا۔احسن جمیل گجر کے جواب کے مطابق نیک نیتی کے ساتھ پولیس سے معاملہ حل کرانے کی کوشش کی تاہم وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران انتظامی امور میں مداخلت نہیں کی۔احسن جمیل گجر نے مؤقف اپنایا کہ میں اپنے اقدام پر پہلے بھی ندامت کا اظہار کرچکا ہوں لہٰذا میری استدعا ہے کہ میری حد تک مقدمہ ختم کردیا جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈی پی او پاکپتن از خود نوٹس کیس کی سماعت کی تھی۔اس موقع پر پنجاب پولیس کے سینئر افسر خالق داد لک نے انکوائری رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں بتایا گیا تھا کہ ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ اثر و رسوخ کی بنیاد پر ہی کیا گیا تھا۔ ڈی پی او پاک پتن تبادلہ کیس میں احسن جمیل گجر نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا جس میں انہوں ںے نیکٹا کی رپورٹ پر اعتراض اٹھایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…