لاہور( این این آئی)لیگی کارکنوں کے بعد اینٹی رائٹ فورس کے اہلکاروں نے بھی بکتر بند گاڑی کی سواری کی ۔ شہباز شریف کو نیب آفس سے احتساب عدالت پیشی پر لانے کیلئے دو بکتر بند گاڑیوں کا استعمال کیا گیا ۔ جوڈیشل کمپلیکس کے مرکزی دروازے سے کچھ فاصلے پر ہی لیگی کارکنوں نے ایک بکتر بند گاڑی کوروک لیا تھا
اور کئی کارکن گاڑی کی چھت اور بونٹ پر چڑھ گئے تھے جنہیں نیچے اتارنے کیلئے پولیس اہلکاروں کوشدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔اہلکاروں کی جانب سے کارکنوں کو نیچے اتارنے کے بعد گاڑی کو مرکزی دروازے سے اندر کرایاگیا ۔ تاہم شہباز شریف کو دوسری بکتر بند گاڑی میں عقب کے دروازے سے عدالت پہنچایا گیا ۔شہباز شریف کی واپسی پر پولیس حکام کی جانب سے پیشگی حکمت عملی طے کی گئی اور شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں بٹھانے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں ہی اینٹی رائٹ فورس کے کئی اہلکار بکتر بند گاڑی کی چھت پر چڑھ گئے جبکہ دس کے قریب اطراف میں لٹک گئے جس کی وجہ سے گیٹ سے باہر نکلتے ہی کارکنوں کو گاڑی کے اوپر چڑھنے یا ساتھ لٹکنے کا موقع ہی میسر نہ آسکا اور دروازے کے باہر موجود سکیورٹی نے سختی کر کے گاڑی کو تیزی سے وہاں سے گزار دیا ۔ لیگی کارکنوں کے بعد اینٹی رائٹ فورس کے اہلکاروں نے بھی بکتر بند گاڑی کی سواری کی ۔ شہباز شریف کو نیب آفس سے احتساب عدالت پیشی پر لانے کیلئے دو بکتر بند گاڑیوں کا استعمال کیا گیا ۔ جوڈیشل کمپلیکس کے مرکزی دروازے سے کچھ فاصلے پر ہی لیگی کارکنوں نے ایک بکتر بند گاڑی کوروک لیا تھا اور کئی کارکن گاڑی کی چھت اور بونٹ پر چڑھ گئے تھے جنہیں نیچے اتارنے کیلئے پولیس اہلکاروں کوشدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔