کوکس بازار(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمنز ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش خواتین کو7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 82 رنزکاہدف تین وکٹیں کھوکرپوراکرلیا اورچار میچوں کی سیریز میں دو صفرکی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان بنگلہ دیش کی کپتان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔میزبان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز ہی بنا سکی۔ ان کی صرف تین پلیئرز ڈبل فیگرمیں داخل ہوئیں۔ نگارسلطانہ 19، شمیمہ سلطانہ
10 اور رومانہ احمد نے 12 رنزبنائے۔ پاکستان کی نوشراساندھو اورنداڈار نے دو ، دو وکٹیں لیں۔پاکستانی خواتین نے 18 اوورز میں تین وکٹیں کھوکر 85 رنزبنائے اور 7وکٹوں سے کامیاب ہوئی۔ ٹاپ اسکورر ناہیدا خان کو 33رنزبنانے پرمیچ کی بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔کپتان جویریہ خان نے ناقابل شکست 31 رنزبنائے۔ پاکستان نے چارمیچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔یاد رہے کہ پہلا میچ بارش کی نذرہوگیاتھا جبکہ سیریز کاچوتھا اورآخری ٹی ٹوئنٹی ہفتے کوکھیلاجائے گا۔