جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

2019ء ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا حصہ بننا چاہتا ہوں : شاہین آفریدی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر شاہین آفر یدی نے کہا ہے کہ 2019ء ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا حصہ بننا چاہتا ہوں ٗ ایشیاء کپ میں سخت گرمی میں کھیلنا فاسٹ بولرز کیلئے انتہائی مشکل تھا ٗایشیا کپ میں جنید خان کے ساتھ نئی گیند کرنا ایک اچھا تجربہ تھا۔ایک انٹرویو کے دور ان شاہین آفریدی سے پوچھا گیا کہ کرکٹ کے کھیل میں تو آپ کا بھائی ریاض آفریدی بھی پاکستان کیلئے

ٹیسٹ کرکٹ کھیل چکا ہے آپ کیا کرنا چاہتے ہو؟تو شاہین نے جواب دیاکہ میری زندگی کے چھوٹے چھوٹے گول ہیں، اللہ تعالی کا کرم ہے کہ کیرئیر کے ابتداء میں بہت کچھ حاصل کر لیا ہے، میں بہت خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ بتایا کہ ایشیا کپ کے بعد ثمین بھائی نے کہا کہ لاہور قلندرز کے لیے ابوظہبی میں کھیلنا ہے، مجھے خوشی ہوتی ہے، لاہور قلندرز والے بڑا خیال رکھتے ہیں، ماحول بہت اچھا ہے، میں ان کیلئے پلئیر ڈیولپمنٹ پروگرام میں جمرود اور مردان بھی گیا تھا۔ایشیا کپ کے بارے میں سوال پر نوجوان فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ سخت گرمی میں کھیلنا ماحول فاسٹ بولرز کے لیے انتہائی مشکل تھا۔انہوں نے بتایا کہ ایشیا کپ میں جنید خان کے ساتھ نئی گیند کرنا ایک اچھا تجربہ تھا، وہ بہت تعاون کرتے ہیں، انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں آپ کو بولنگ کے بارے میں بتاؤں گا اور اگر میں اچھی بولنگ نہ کروں تو آپ نے مجھے بتانا ہے۔شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹر بننا ان کا خواب ہے جبکہ وہ 2019ء ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان کا حصہ بننے کے خواہش مند ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں تو ہر وقت ملک کے لیے دستیاب ہوں ٗپاکستان سے ہی میرا نام اور پہچان ہے، جب بھی بلایا گیا، میں تیار ہوں، میرا کام فٹ رہنا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…