اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ابو ظہبی ٹی ٹوئنٹی کپ : لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کی شاندار سنچری،یاکشائر وائی کنگز کو6 وکٹ سے ہرادیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی(سپورٹس ڈیسک)کپتان سہیل اختر کی شاندار سنچری کی بدولت لاہور قلندرز نے ابو ظہبی ٹی ٹوئنٹی کپ میں یارکشائر وائی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ابو ظہبی میں جاری ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ذوالفقار بابر نے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی تاہم اس کے بعد بروک نے 37، گیری بیلنس 33 اور ایڈم لیتھ نے 32 رنز کی اننگز کھیلیں جب کہ لیننگ 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔یارکشائر وائی کنگز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 184 رنز بنائے، شاہین شاہ آفریدی

اور فرحان راجا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جوابی اننگز میں اوپنر عمران نذیر ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے لیکن کپتان سہیل اختر اور بلال ارشاد نے شاندار شراکت بنائی۔بلال ارشاد 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان سہیل اختر باونڈری پر کیچ آوٹ ہوئے تاہم فیلڈ امپائر نے پہلے آؤٹ پھر چھکا دیکر انہیں واپس بلوالیا۔سہیل اختر نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور صرف 54 گیندوں پر سنچری بنائی وہ اسی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔لاہور قلندرز نے ہدف 19.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔ فل سالٹ 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…