اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

محمد حفیظ کی پاکستانی ٹیم میں واپسی، انضمام اور سرفراز کی حمایت کے باوجود کوچ مکی آرتھر نے کیوں مخالفت کی؟اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مخالفت کے باوجود قومی سلیکشن کمیٹی اور کپتان سرفراز احمد کی کوششوں نے ٹیسٹ اوپنر محمد حفیظ کو آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے 18ویں کھلاڑی کی حیثیت سے پاکستان ٹیم میں شامل کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔بظاہر ایسا لگ رہا کہ مکی آرتھر کا سخت گیر موقف ان کے لئے مشکلات پیدا کررہا ہے۔تاہم اب یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ دو ٹیسٹ کیلئے 18کھلاڑی زیادہ ہیں۔

ان فٹ اور آٹ آف فارم کھلاڑیوں کو پاکستان واپس بھیجنے کی تجویز ہے۔ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر محمد حفیظ کو ٹیم میں شامل کرنے کے حق میں نہیں تھے تاہم قائد اعظم ٹرافی میں سوئی ناردرن گیس کی جانب سے حفیظ نے پشاور کیخلاف ڈبل سنچری بناکر اپنا کیس مضبوط کیاجس کے بعد انضمام الحق اور سرفراز احمد نے ہیڈ کوچ کو قائل کرکے دو سال بعد محمد حفیظ کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر بار بار یہ بھی کہتے رہے کہ حفیظ جیسے ہی باؤلنگ کریگا انکا ایکشن رپورٹ ہوجائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کے ساتھ دوسرے لیگ سپنر شاداب خان مکمل فٹ نہیں ہیں۔مکی آرتھر اتوار سے شروع ہونیوالے ٹیسٹ کیلئے یاسر شاہ کے ساتھ شاداب خان کو کھلانا چاہتے ہیں جبکہ انضمام الحق اور سرفراز احمد بائیں ہاتھ کے چار آسٹریلوی بیٹسمینوں کی موجودگی میں آف سپنر بلا ل آصف کو کھلانے کی حق میں ہیں۔مکی آرتھر محمد عباس اور وہاب ریاض کے ساتھ فہیم اشر ف کو آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھلانے کی حق میں دکھائی دیتے ہیں تاہم بلال آصف کی شمولیت کے امکانات زیادہ ہیں۔۔دبئی میں پاکستانی ٹیم کے نیٹ پر محمد حفیظ اور بلال آصف طویل بولنگ سیشن کراتے ہوئے دکھائی دیئے۔۔دبئی میں اتوار سے شروع ہونیوالے پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے ممکنہ گیارہ کھلاڑی امام الحق،محمد حفیظ،اظہر علی،اسد شفیق،بابر اعظم،حارث سہیل، سرفراز احمد(کپتان)بلال آصف، وہاب ریاض،محمد عباس اور یاسر شاہ ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…