جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

فواد عالم نے ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،32سالہ بلے باز اب بھی قومی ٹیم میں شمولیت کا انتظار کررہے ہیں،حیرت انگیزانکشافات

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) ایک عشرے کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے ڈھیر لگانے والے باصلاحیت بیٹسمین فواد عالم اب بھی قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے ’’نظر کرم ‘‘ کے منتظر ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کو2009ء4 کے بعد ٹیسٹ،2015ء4 کے بعد ون ڈے جب کہ2010ء4 کے بعد کوئی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا ہے۔32 سالہ فواد عالم مئی 2017ء4 میں یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائر منٹ کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کے مضبوط ترین

امیدوار تھے تاہم چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ان کی جگہ اپنے بھتیجے امام الحق کو قومی ٹیم میں سلیکٹ کرکے انگلینڈ روانہ کردیا۔ فواد عالم نے ابھی تک سلیکشن کمیٹی کے اس رویے کے باوجود ہار نہیں مانی ہے اور قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈر میں انہوں نے سوئی سدرن گیس کی نمائندگی کرتے ہوئے نیشنل بینک کی ٹیم کے خلاف 153رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی اننگز سے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔فواد عالم اب تک149فرسٹ کلاس میچز میں 55.77کی اوسط سے 11044رنز سکور کرچکے ہیں جن میں29سنچریاں اور57نصف سنچریاں شامل ہیں اور اس وقت بھی کرکٹ کھیلنے والے پلیئرزکی فہرست میں بہترین اوسط کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر موجود ہیں ، حال ہی میں دورہ انگلینڈ کے دوران اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے بھارتی بلے باز ہنومن وہاری 59.06کی اوسط سے ساتھ پہلے اور سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ 57.37کی اوسط کے ساتھ دوسرے نمبر پرموجود ہیں ،فوادعالم کی فرسٹ کلاس اوسط بھارتی کپتان ویرات کوہلی (54.16) سے بھی زیادہ ہے۔2009 ء4 میں سر ی لنکا کیخلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اپنی دوسری ہی اننگز میں 168رنز کی شاندار باری کھیل ڈالی۔انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف نومبر 2009ء4 میں ڈیونیڈن ٹیسٹ میں آخری مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی تاہم اس کے بعد انہیں ابھی تک قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…