اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پہلے معافی مانگو پھر اس مسئلے پر بات کریں گے ۔۔۔! پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کرکٹ بورڈ کو صاف انکارکردیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے انکار کردیا،ریٹائرڈ کھلاڑیوں میں صرف شاہد آفریدی دستیاب ہوں گے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پہلی افغان پریمئر لیگ کا انعقاد 5اکتوبر سے شارجہ میں ہونے جا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کے لیے این او سی دینے سے انکار کردیا۔ افغان ٹی ٹونٹی لیگ نے پاکستان سے محمد حفیظ، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، فہیم اشرف، کامران اکمل،

سہیل تنویر، افتخار احمد اور محمد عرفان سے معاہدے کیے تھے۔پی سی بی فیصلے کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے والے اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے موجودہ کھلاڑیوں کو کسی بھی بین الاقوامی ٹورنامنٹ یا لیگ میں شرکت کے لیے پی سی بی سے این او سی لازمی لینا ہوگا۔ حال ہی میں پا کستان کرکٹ بورڈ نے اپنی پالیسی کے تحت ٹی ٹین لیگ اور افغان پریمیئر لیگ میں اپنے کھلاڑیوں کو شرکت سے روک دیا تھا۔محمد حفیظ، وہاب ریاض اور فہیم اشرف اس وقت قومی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں مصروفیت کے باعث افغان لیگ میں شرکت نہیں کرسکتے جبکہ سہیل تنویر، محمد عرفان، کامران اکمل اور افتخار احمد پی سی بی کی این او سی نہ ملنے کے سبب لیگ کے لیے دستیاب نہیں۔افغان پریمیئر ٹی ٹونٹی لیگ 5سے 21اکتوبر کے درمیان شارجہ میں ہوگی جس میں سیمی فائنلز اور فائنل سمیت کل ملاکر 23میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور افغانستان کرکٹ بورڈ میں تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق شپگیزا کرکٹ لیگ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ سمیت کسی کھلاڑی کو این اوسی جاری نہیں کیا جائے گا۔ افغان لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری نہ کرنے کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔افغان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے معافی مانگنے سے انکار کردیا تھا۔ چیئرمین افغان کرکٹ بورڈ عاطف مشعال کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے تعلقات باہمی مفادات کی طرز پر ہیں۔ تمام بورڈز سے تعاون ملکی مفاد میں قائم رکھتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سے معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔پی سی بی نے کابل دھماکے کے بعد افغان کرکٹ بورڈ سے تعلقات ختم کرنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…