اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے دبئی میں آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی اسکواڈ جوائن کرلیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اسکواڈ جوائن کرلیا۔سلیکشن کمیٹی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی فارم کا مظاہرہ کرنے والے آل رانڈر محمد حفیظ کو 18ویں رکن کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا تھا،۔یاد رہے کہ محمد حفیظ نے آخری ٹیسٹ میچ اگست 2016ء میں انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلا تھا، اس کے بعد قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں ان اور آؤٹ ہوتے رہے، آخری ایک روزہ میچ جنوری 2018ء میں

نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں کھیلا تھا، اس کے بعد انہیں روال سال دورہ زمبابوے کے لئے ٹیم میں شامل کیا گیا لیکن 2 ٹی ٹونٹی میچز میں ناکامی کے بعد پانچوں ون ڈے باہر بیٹھ کر دیکھے۔ ایشیاء کپ میں انہیں سلیکشن کے قابل نہیں سمجھا گیا تھا، کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اسکواڈ میں بھی انہیں شامل کرنے سے گریز کیا گیا تھا تاہم یواے ای کی کنڈیشنز میں بہتر بیٹنگ کی صلاحیت اور اسپن بولنگ کی اضافی خوبی کی وجہ سے انہیں اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جہاں 17کھلاڑی پہلے ہی موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…