منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات میں کس پاکستانی شخص کے پاس سب سے زیادہ جائیدادیں ہیں؟حکومت نے کھوج لگا لیا،300افراد کی فہرست بھی جاری کردی

datetime 30  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)حکومت کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جائیدادیں رکھنے والے 300 پاکستانیوں کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جن شہریوں کو نوٹس جاری کیے جائیں گے ان کی فہرست سامنے آگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق وقاراحمد نامی شخص کی دبئی میں 22، محمد خان کی 18، ظفرعلی، نوشاد ہارون اور محمد امین دبئی میں 12،12 جائیدادوں کے مالک ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے 300 پاکستانیوں کو پہلے مرحلے میں نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ممتاز احمد مسلم کی 11، شیخ محمد افضل، زبیرمعین، محمد اقبال بھی دبئی میں 9،9 جائیدادوں کے مالک ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق شیخ طاہر مجید، محمد فاروق اور اسلام سلیم 8، 8 جائیدادوں کے مالک ہیں۔آغا فیصل نے دبئی میں 7جائیدادیں خریدی ہوئی ہیں۔خالد محمود، سید محمد علی ، احمد کمال 6،6 جائیدادوں کے مالک ہیں، نور الٰہی اور عبدالعزیز راجکوٹ والا 6، 6 جائیدادوں کے مالک ہیں۔ذرائع کے مطابق 300 میں سے بیشتر پاکستانیوں کی دبئی میں دو سے تین جائیدادیں ہیں۔اْن لوگوں کو نوٹس بھیجے جائیں گے جن کے نام پر 6 یا اس سے زیادہ جائیدادیں ہیں، جائیدادوں کے مالکان سے ذرائع آمدن اور اس سے متعلق ٹیکس کا پوچھا جائے گا۔خیال رہے کہ تین انٹلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایسے پانچ ہزار امیر ترین پاکستانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے جنہوں نے جائیدادیں بنانے کے لیے مبینہ طور پر قومی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق دبئی میں موجود پاکستانیوں کی 2750 چھپی ہوئی جائیدادیں مختلف ناموں پر ہیں جن کے خلاف تحقیقات چل رہی ہیں۔اگر ہر پراپرٹی کا تخمینہ چار کروڑ روپے بھی لگایا جائے تو ایف آئی اے کے پاس زیرتفتیش متحدہ عرب امارات میں موجود اثاثوں کی قیمت 110 ارب روپے بنتی ہے۔ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن ونگ نے 3 ہزار 549 میں سے 662 جائیدادوں کے مالکوں کے خلاف 54 فوجداری انکوائریز شروع کردی ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…