منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نجی ٹی وی نے ن لیگ مشاہد اللہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی، مشاہد اللہ کے ایک بھائی کو پی آئی اے لندن اور دوسرے بھائی کو پی آئی اے امریکہ کس نے تعینات کیا تھا؟ اور انہوں نے سینٹ میں کیا دعویٰ کیا؟ سب سامنے آ گیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی، ایک نجی ٹی وی چینل نے بتایا کہ لیگی حکومت میں سینیٹر مشاہد اللہ کے دو بھائیوں کو بیرون ملک تعینات کیا گیا۔ مشاہد اللہ کے بھائی ساجد اللہ کو 2014ء میں پی آئی اے کی جانب سے اسٹیشن منیجر لندن تعینات کیا گیا،

ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ کے دوسرے بھائی راشد اللہ کو نیو یارک میں بطور کنٹری منیجر تعینات کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق راشد اللہ 2015ء سے 2017ء تک کنٹری منیجر کے عہدے پر تعینات رہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ مشاہد اللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ان دونوں بھائیوں کی سفارش نہیں کی تو ن لیگ کی حکومت میں ہی انہیں لندن اور امریکہ میں کیوں تعینات کیا گیا ہے اس سے پہلے پیپلز پارٹی کی حکومت تھی تو وہ لندن اور امریکہ میں کیوں نہیں تعینات ہوئے۔ جب نجی ٹی وی چینل نے پی آئی حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ جو بھی پوسٹنگ وغیرہ ہوتی ہے وہ زبانی کلامی ہی ہوتی ہے اس پر لکھا نہیں جاتا سب زبانی احکامات پر کیا جاتا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مشاہد اللہ ایوی ایشن کمیٹی کے سربراہ بھی تھے اس لیے مبینہ طور پر ہو سکتا ہے کہ ان کی سفارش پر ان کو لگایا گیا لیکن ہمارے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دونوں بھائیوں کو سفارش کی بنیاد پر لگایا گیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی، ایک نجی ٹی وی چینل نے بتایا کہ لیگی حکومت میں سینیٹر مشاہد اللہ کے دو بھائیوں کو بیرون ملک تعینات کیا گیا۔ مشاہد اللہ کے بھائی ساجد اللہ کو 2014ء میں پی آئی اے کی جانب سے اسٹیشن منیجر لندن تعینات کیا گیا، ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ کے دوسرے بھائی راشد اللہ کو نیو یارک میں بطور کنٹری منیجر تعینات کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…