منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

سابق بھارتی کپتان اظہرالدین بھی ٹی10 لیگ سے الگ ہو گئے

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی /ممبئی(سپورٹس ڈیسک)متنازع ٹی10 لیگ کی مشکلات میں ہر زگرتے دن کے ساتھ اضافہ ہونے لگا ٗ سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین نے لیگ سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔گزشتہ ہفتے ٹی10 لیگ کی انتظامیہ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور بھارتی ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کو ٹی10 لیگ کیلئے دنیا بھر سے نوجوان کھلاڑیوں کو ڈھونڈنے کی ذمے داری دی تھی لیکن ایک ہفتے بعد ہی اظہرالدین نے اپنا فیصلہ بدل لیا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اظہر الدین نے کہا کہ مجھے ٹی10 لیگ کی انتظامیہ نے لیگ کے لیے بھارت سے نوجوان کھلاڑیوں کی کھوج کی ذمے داری سونپی تھی لیکن لیگ کے حوالے سے زیر گردش منفی خبروں کے سبب بہتر ہے کہ میں اس سے دور ہی رہوں، میری نیک خواہشات اس لیگ کے ساتھ ہیں۔ٹی10 لیگ کا آغاز گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ہوا تھا اور اس نے ملی جلی کامیابی حاصل کی تھی اور رواں سال کے ایڈیشن کیلئے ٹیموں کی تعداد چھ سے بڑھا کر 8 کردی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…