جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بیٹی کی پیدائش پر بھی بیٹے جیسی خوشی منائی جانی چاہیے، ثانیہ مرزا

datetime 27  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار اورکرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ لوگوں کو بیٹی کی پیدائش پر بھی ویسی ہی خوشی منانی چاہئے جیسے کہ بیٹے کے پیدائش پر منائی جاتی ہے۔ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے صنفی مساوات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صنفی مساوات کسی ایک ملک، ریاست یا نسل کامسئلہ نہیں بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ سرینا ولیمز جیسی نامور کھلاڑی بھی آج مردوں کے مساوی معاوضے کیلئے لڑ رہی ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں صنفی مساوات نہیں ہے۔

ثانیہ مرزا نے کہاکہ مجھے ان لوگوں کو دیکھ کر زیادہ خوشی ہوگی جو لڑکی کی پیدائش پر بھی ویسی ہی خوشی منائیں گے جیسے کہ لڑکے کی پیدائش پر اور اسی طرح ہم ایک ایسی دنیا تشکیل دے سکتے ہیں جس میں سب برابر ہوں۔ثانیہ نے کہا کہ صنفی مساوات کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ خواتین بھی وہی کام کرنے لگ جائیں جو مرد کرتے ہیں، یہ کوئی مقابلہ نہیں بلکہ صنفی مساوات کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ دونوں کو زندگی میں یکساں عزت اور مواقع ملیں۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے گھر اکتوبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…