جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ برابر کرنے کے بعد افغان کپتان اصغر افغان کا دماغ ساتویں آسمان پر ، ورلڈ کپ کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2018 |

دبئی(آئی این پی) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کو اپ سیٹ کرنے کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اصغر افغان نے دعوی کیا ہے کہ ایشیا کپ میں ہم نے بڑی ٹیموں کے خلاف کارکردگی دکھا کر ورلڈ کپ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔اصغر افغان نے بھارت کے خلاف برابر ہونے والے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اگلے سال ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں افغانستان نے سری لنکا کو 91 رنز اور

بنگلہ دیش کو 136 رنز سے شکست دی جب کہ سپر فور مرحلے میں ہمیں پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست ہوئی، ہمیں ورلڈ کپ میں پاکستان ، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش سے میچ کھیلنا ہے اس لئے اس ٹورنامنٹ میں ہمیں تیاری کا موقع ملا ہے۔افغان کپتان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں کارکردگی قابل فخر ہے تاہم خامیوں پر قابو پاکر ورلڈ کپ میں ہم بڑی ٹیموں کے لئے خطرہ بنیں گے۔اصغر افغان نے دعوی کیا کہ میری ٹیم دنیا کی تمام ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے، ہم دبئی میں دنیا کی دیگر ٹیموں کے مقابلے میں سب سے زیادہ کرکٹ کھیل چکے ہیں اور یقین تھا کہ ایشیا کپ کا فائنل ہم ہی کھیلیں گے۔افغان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم دبئی کی کنڈیشن سے بخوبی آگاہ ہیں، اگر ابوظہبی کے بجائے دبئی میں زیادہ میچ کھیلتے تو ہماری کارکردگی مزید بہتر ہوتی اور دبئی میں کم میچ دے کر ہمارے ساتھ بے وفائی ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایشیا کپ میں کچھ کرنے آئے تھے، صرف ٹورنامنٹ کھیلنا ہمارا ہدف نہیں تھا، نا تجربہ کاری کی وجہ سے ہم قریب آکر فائنل نہ کھیل سکے، اب ہمیں پتہ چل گیا کہ ہمیں آگے کیا کرنا ہے۔اصغر افغان نے کہا کہ ایشیا کپ میں اپنی کارکردگی سے تاریخ رقم کی ہے اور مستقل مزاجی دکھا کر انٹرنیشنل سطح پر نام کمانا چاہتے ہیں، خاص طور پر بیٹنگ کے شعبے میں انگلینڈ کی کنڈیشن کو سامنے رکھتے ہوئے بہتری لانا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…