جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔بنگلہ دیش سے آج کا میچ نہ جیتنے پر بھی پاکستان فائنل میں چلا جائیگاکیونکہ۔۔ ابو ظہبی سے ایسی خبر آگئی کہ پاکستانی حیران رہ جائیں گے

datetime 26  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت سے ایشیا کپ میں دوسرا میچ ہارنے کے بعد پاکستان کی فائنل تک رسائی کا خواب اس وقت دوبارہ ہرا بھرا ہو گیا جب گزشتہ روز افغانستان نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد اپنے سے کئی گنا مضبوط ٹیم بھارت کیساتھ میچ برابر کر دیا جس کے بعد اب ایک بار پھر پاکستان کی ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی کا خواب ہرا بھرا ہو چکا ہے اور پاکستان کو فائنل تک

رسائی کیلئے اپنے آج بنگلہ دیش کیساتھ ہونیوالے میچ میں اسے ہرانا ہو گا ، تاہم اگر پاکستان بنگلہ دیش کو ہرا نہ سکا تو پھر بھی پاکستان فائنل تک رسائی حاصل کر سکتا ہے ۔ آپ یہ جان کر حیران رہ جائینگے کہ گرین شرٹس کو اس میچ میں فتح درکار ہے، تاہم اگر یہ میچ بھی ٹائی ہوجاتا ہے تو اس صورت میں پاکستان فائنل میں پہنچ جائے گا، کیونکہ اس کا رن ریٹ بنگلہ دیش سے بہتر ہے۔میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں بظاہر کسی تبدیلی کا امکان نہیں تاہم آؤٹ آف فارم محمد عامر کی جگہ جنید خان کو موقع دیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب انجری مسائل سے دوچار بنگلہ دیشی ٹیم کے لیے بھی اس میچ میں فتح آسان نہ ہوگی کیونکہ انہیں اپنے سب سے اہم بلے باز اور اوپنر تمیم اقبال کی خدمات حاصل نہیں جو ایونٹ کے ابتدائی میچ میں ہی زخمی ہو کر باہر ہو گئے تھے۔میچ میں بنگلہ دیش کی امیدوں کا محور ایک مرتبہ پھر تجربہ کار شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم ہوں گے جبکہ باؤلنگ میں مہدی حسن اور مستفیض الرحمٰن بنگلہ دیش کے اہم ہتھیار ہوں گے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیمیں آج فائنل میں جگہ بنانے کے لیے میدان میں اتریں گی۔گرین شرٹس کو اس میچ میں فتح درکار ہے، تاہم اگر یہ میچ بھی ٹائی ہوجاتا ہے تو اس صورت میں پاکستان فائنل میں پہنچ جائے گا، کیونکہ اس کا رن ریٹ بنگلہ دیش سے بہتر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…