جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

فکسنگ کے انکشافات : عمر اکمل کی فائل بند نہیں ہوئی، آئی سی سی تحقیقات جاری

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) ہر وقت تنازعات کی زد میں رہنے والے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے کیس کے حوالے سے انٹرنیشنل جنرل مینیجر اینٹی کرپشن یونٹ ایلکس مارشل نے کہاہے کہ عمر اکمل کی فائل بند نہیں ہوئی ہے اور ان کے خلاف تحقیقات ابھی جاری ہیں۔واضح رہے کہ رواں برس جون میں عمر اکمل نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا۔

انہیں 2015 کے ورلڈ کپ میں میچ فکس کرنے اور دو گیندیں نہ کھیلنے پر دو لاکھ ڈالرز کی پیشکش ہوئی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ جب بھی میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف کھیلتا مجھے پیشکش کی جاتی تھی کہ میچ نہ کھیلوں ٗ اس کے عوض مجھے پیسوں کی پیشکش کی جاتی تھی لیکن میرا سٹے بازوں کو ہمیشہ یہی جواب ہوتا ہے کہ میں اپنے ملک کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں تاہم عمر اکمل نے یہ نہیں بتایا تھا کہ انہوں نے ان پیشکشوں کی اطلاع ٹیم انتظامیہ کو دی تھی یا نہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی قوانین کے تحت اگر کسی کھلاڑی کو سٹے بازوں کی جانب سے پیشکش ہوتی ہے تو اسے اس کی اطلاع ٹیم انتظامیہ کو کرنا ہوتی ہے۔عمر اکمل کی جانب سے پنڈورا بکس کھولے جانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویڈیو لنک پر 2 ماہ قبل عمر اکمل کا انٹرویو لیا تھا۔عمر اکمل اِس وقت حبیب بینک کی جانب سے قائداعظم ٹرافی میں شرکت کررہے ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم میں پندرہ ماہ سے ان کی کوئی جگہ نہیں۔ گزشتہ برس آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے عمر اکمل کو اَن فٹ قرار دے کر واپس بھیج دیا گیا تھا جس کے بعد وہ پاکستانی ٹیم میں واپسی کے لیے غیر معمولی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔پاکستان سپر لیگ میں بھی لاہور قلندرز کی جانب سے مسلسل ناکام رہنے کے بعد وہ ٹیم سے ڈراپ ہوگئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…