سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی شدید تنقید کی زد میں آئے ہوئے پاکستانی کپتان سرفرازاحمدکے دفاع کے لیے میدان میں آگئے،بڑا دعویٰ کردیا

24  ستمبر‬‮  2018

دبئی (این این آئی) بھارت کے خلاف ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 5 دن میں 2 میچ ہارنے والی پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد تنقید کی زد میں آگئے ایسے ماحول میں سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی پاکستانی کپتان کے دفاع کے لیے میدان میں آگئے۔ سارو گنگولی نے کہا کہ سرفراز احمد ایک دلیر اور بڑے دل کا کھلاڑی ہے،

خصوصاً گذشتہ سال چیمپیئنز ٹرافی میں بطور وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد نے جس انداز میں ٹیم کو کھلایا، وہ کمال تھا۔گنگولی کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی کپتان رہے ہیں، اگر ٹیم کی کارکردگی میں اتار چڑھاؤ آئے تو اس کا براہ راست اثر کپتان پر پڑتا ہے۔بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بیٹسمین سارو گنگولی نے اس بات پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا کہ پاکستان ٹیم میں ہر سیریز میں دو سے چار نئے کھلاڑی شامل ہو رہے ہیں۔ گنگولی نے بھارتی ٹیم کے حوالے سے کہا کہ انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بعد روہت شرما، مہندرا سنگھ دھونی اور شیکھر دھون کے مستقبل کے لیے ایشیا کپ اہمیت کا حامل ہے۔سارو گنگولی نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابق کرکٹرز کو مشورہ دیا کہ بطور کپتان سرفراز احمد کو اعتماد اور حوصلہ دیں،کیوں کہ ان کے خیال میں ٹیم پاکستان کی حالیہ فتوحات میں سرفراز احمد کے فیصلوں کا اہم کردار رہا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ سرفراز احمد جیسے کرکٹرز روز روز پیدا نہیں ہوتے۔ بھارت کے خلاف ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 5 دن میں 2 میچ ہارنے والی پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد تنقید کی زد میں آگئے ایسے ماحول میں سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی پاکستانی کپتان کے دفاع کے لیے میدان میں آگئے۔ سارو گنگولی نے کہا کہ سرفراز احمد ایک دلیر اور بڑے دل کا کھلاڑی ہے، خصوصاً گذشتہ سال چیمپیئنز ٹرافی میں بطور وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد نے جس انداز میں ٹیم کو کھلایا، وہ کمال تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…