اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

افغانستان میں اتحادی اورافغان افواج کی اپنے ہی عام شہریوں پر تباہ کن بمباری ،بڑی تعداد میں ہلاکتیں

datetime 24  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل؍کوہاٹ(این این آئی) افغانستان کے وسطی صوبہ وردک اور صوبہ کپیسا میں اتحادی و افغان افواج کی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد سمیت 25 افغان شہری جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ مغربی صوبہ فراہ میں فوجی حکام نے فضائی حملوں میں 46 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے اور بڑی مقدارمیں بارودی مواد تباہ کرنے کادعویٰ کیا ہے۔ پیر کے روز سرحد پار سے افغان میڈیا کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق

گزشتہ شب اتحادی و افغان افواج نے وسطی صوبہ وردک کے ضلع جاگٹو کے علاقے ملاحفیظ کے علاقے میں طالبان کی ایک مبینہ جیل پر فضائی بمباری کی جو عینی شاہدین کے مطابق جیل کی بجائے مسیح الرحمن نامی ایک افغان شہری کے گھر پر کی گئی جس کی زدمیں آکرایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں مسیح الرحمن کی بیوی‘ تین بیٹے‘ چار بیٹیاں اور چار کزن شامل ہیں۔مسیح الرحمن روزگار کے سلسلے میں ایران میں ہے تاہم وزارت دفاع کے ترجمان عبدالغفورکے مطابق فضائی اور زمینی آپریشن میں افغان فورسز نے طالبان کی قید سے افغان فوجیوں کو رہا کرانے کے بعدطالبان کی جیل پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 11 طالبان ہلاک ہوگئے۔ ادھر اطلاعات کے مطابق صوبہ کپیسا کے ضلع تگاب میں بھی اتحادی و افغان افواج نے ہیلی کاپٹر سے عسکریت پسندوں پربمباری کی لیکن صوبائی کونسل کے رکن محفوظ صافی کے مطابق بمباری کے نتیجے میں 13 عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان میڈیا نے افغان فوجی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ فراہ کے ضلع خاک سفید کی حدودمیں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پرکئی فضائی حملے کئے گئے جس میں 46 عسکریت پسند ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہوگئے۔افغان فوجی حکام کے جاری بیان کے مطابق فضائی حملوں کے نتیجے میں 38 ہزار کلوگرام بارودی مواد کے علاوہ کئی گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…