جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں سرکاری طور پر گائے کو ’ماتا‘ قرار دیدیا گیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2018 |

دہرہ دون(این این آئی )اترا کھنڈ گائے کو’’ راشٹر ماتا‘‘ قراردینے والی ملک کی پہلی ریاست بن گئی ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاستی اسمبلی میں یہ بل پاس ہوگیا اور اب مرکز سے اجازت حاصل کرنے کیلئے ارسال کردیا گیا۔اترا کھنڈ کی وزیر مویشی پروری ریکھ آریہ نے اترا کھنڈ اسمبلی میں بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سبھی گائے کی اہمیت سے واقف ہیں۔یہ لوگوں کی روزی روٹی کا ذریعہ ہے اور بہت سے خاندان اس

پرمنحصر ہیں۔ گائے کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اترا کھنڈ اسمبلی میں اپوزیشن رہنما اندرا ہردیش نے کہا کہ ہم سبھی گائے کا احترام کرتے ہیں لیکن یہ بات سمجھ سے بالا ہے کہ بی جے پی گائے کو راشٹرماتا قراردیکر کیا ثابت کرنا چاہتی ہے۔ ریاست کے گئو شالاوں میں لاغر اور بیمار گایوں کو لوگ چھوڑ جاتے ہیں جہاں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا۔گایوں کی دیکھ بھال کے بہتر انتظامات ہونے چاہئیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…