اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پاک بھارت میچ پر تبصرہ،شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر میں مسئلہ کشمیر پر تلخ کلامی،آفریدی نے لاجواب کردیا،کپل دیو نے بیچ بچاؤ کرا یا

datetime 18  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )پاک بھارت میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان کے سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور بھارت کے سابق اوپنر گوتم گھمبیر مسئلہ کشمیر چھیڑ کر بیٹھ گئے۔ کپل دیو نے مداخلت کر کے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی پر پاک بھارت کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے گوتم گھمبیر اور شاہد آفریدی کے درمیان

ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر نوک جھونک شروع ہو گئی۔ یہ چھیڑ چھاڑ اس وقت شروع ہوئی جب اینکر کے سوال پر گو گوتم گھمبیر نے کہا کہ شاہدآفریدی کے ٹویٹ کا جواب دیتا رہتا ہوں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ میری اور گوتم گھمبیر کی محبت ہے اور یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ گوتم گھمبیر نے کہا کہ ہمیںآپس کے رشتے مضبوط کرنا چاہیءں ۔ جوان دونوں طرف مرتے ہیں ا ورماؤں کی گود دونوں طرف اجڑتی ہے اس لئے پہلے ہمیں آپس کی محبت کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ شاہد آفریدی نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ گوتم گھمبیر ٹھیک کہہ رہے ہیں آپس کے رشتے بہتر کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کشمیر کے لوگوں سے پوچھ لیا جائے کہ وہ کیا چاہتے ہیں تاکہ وہاں امن ہو جائے۔ اینکر نے زور دیا کہ ہمیں میچ تک رہنا چاہیئے نہ کہ مسئلہ کشمیر پر بات کریں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے گوتم کی بات کا جواب دیا ہے۔ اسی دوران کپ دیو نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں صرف پاک بھارت میچ پر بات کرنی چاہیئے چونکہ بات محبت اور میچ کی ہو رہی ہے ۔ لہذا میں کوئی دوستی بات نہیں کروں گا اس طرح یہ جھڑپ ختم ہو گئی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…