بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایشیا کپ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ جیت لیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم کو8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہانگ کانگ کی ٹیم کو ابتدا میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،

جب اس کے پہلے کھلاڑی نزاکت خان 17 کے مجموعی سکور پر شاداب خان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے، نزاکت خان نے 11 گیندیں کھیل کر 13 رنز بنائے۔ 32 کے مجموعی سکور پر ہانگ کانگ اپنی دوسری وکٹ بھی گنوا بیٹھا، اس ہانگ کانگ اپنے قدم جمانے میں ناکام رہا اور اس کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں، ہانگ کانگ کے کے ڈی شاہ اور اعزاز خان نمایاں سکورر رہے انہوں نے بالترتیب 26 اور 27 رنز بنائے۔ ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 116 رنز بنانے کے بعد 37.1 اوور میں آؤٹ ہو گئی اور اس نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 117 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے عثمان خان 3 وکٹیں حاصل کرکے کامیاب باؤلر رہے، ان کے علاوہ حسن علی اور شاداب خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فہیم اشرف ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا، فخر زمان 41 کے مجموعی سکور پر 24 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ امام الحق کا ساتھ دینے کے لیے بابر اعظم آئے لیکن 93 کے مجموعی سکور پر وہ 33 رنز بنانے کے بعد کیچ تھما کر واپس لوٹ گئے، اب امام الحق کا ساتھ دینے کے لیے شعیب ملک آئے، امام الحق نے 50 اور شعیب ملک نے 9 سکور بنائے، پاکستان نے یہ میچ 24 اوور میں جیت لیا۔ ہانگ کانگ کی جانب سے احسان خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس طرح پاکستان نے یہ میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔  پاکستان ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم کو8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…