جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

آسٹریلوی کرکٹر نے مجھے اسامہ کہہ کر پکارا تھا، معین علی کا انکشاف

datetime 16  ستمبر‬‮  2018 |

لندن(سپورٹس ڈیسک) انگلش آل راؤنڈر معین علی نے کہا ہے کہ 2015کی ایشز سیریز میں ایک کینگرو کرکٹر نے انھیں اسامہ کہہ کر پکارا،انگلش اسپننگ آل راؤنڈر معین علی نے اپنی آٹوبائیوگرافی میں انکشاف کیا ہے کہ 2015کی ایشز سیریز کے کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں ایک آسٹریلوی کھلاڑی نے انھیں اسامہ کہہ کر پکارا تھا۔اس مقابلے میں معین نے پہلی اننگز میں 77رنز بنانے کے ساتھ

پانچ وکٹیں بھی لی تھیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ذاتی طور پر یہ میچ میرے لیے پرفارمنس کے لحاظ تو کافی اچھا رہا مگر اس دوران فیلڈ میں ایک آسٹریلوی کھلاڑی نے مجھے اسامہ کہہ کر بلایا جس پر مجھے شدید غصہ آیا، مجھے یقین نہیں آیا کہ کوئی مجھے اس طرح بھی کہہ کر بلاسکتا ہے ،میں کبھی بھی کرکٹ فیلڈ میں اتنے غصے میں نہیں آیا جتنا شدید غصہ مجھے تب آیا تھا۔معین علی کہتے ہیں کہ انھوں نے اس واقعے کے بارے میں کوچ ٹریوربیلس کو بھی آگاہ کیا تھا جوکہ خود ایک آسٹریلوی ہیں اور انھوں نے اس وقت کے کینگرو کوچ ڈیرن لی مین کے سامنے بھی یہ واقعہ اٹھایا، جس پر مذکورہ پلیئر سے جواب طلبی کی گئی مگر اس نے صاف انکار کردیا بلکہ اس کا کہنا تھا کہ اس نے فقط پارٹ ٹائمر کہہ کر بلایا ہے۔ معین علی کہتے ہیں کہ دونوں الفاظ میں زمین آسمان کا فرق اور انھیں اسے سننے میں کوئی غلطی نہیں ہوئی تھی۔ادھر کرکٹ آسٹریلیا نے معین علی کے انکشاف کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کریں گے ۔ کرکٹ میچ کے دوران ایسے ریمارکس اور رویہ ناقابل قبول ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…