پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

لوگ سال کے کسی ایک حصے میں کسی ایک مخصوص بیماری کا شکار کیوں ہوتے ہیں ؟ نئے انکشافات

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک/لندن (نیوزڈیسک)سائنس دانوں نے کہا ہے کہ انسانی جینز اور مدافعتی نظام کے کام کرنے پر موسم گہرے طریقے سے اثر انداز ہوتا ہے۔جریدے نیچر کمیونیکیشن میں شائع ہونے والی تحقیق سے اس بات کا پتہ چل سکے گا کہ بعض بیماریاں سردیوں میں کیوں شدت اختیار کر لیتی ہیں۔سائنس دانوں نے معلوم کیا ہے کہا کہ انفیکشن سے لڑنے والے مدافعتی نظام سے وابستہ جین سرد مہینوں میں زیادہ فعال ہو جاتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس سے یوں تو زکام پیدا کرنے والے وائرسوں کا مقابلہ کرنے میں مدد ملتی ہے تاہم اس کے ساتھ ہی جوڑوں کے درد جیسی وہ بیماریاں بھی شدت اختیار کر لیتی ہیں جن میں جسم کا دفاعی نظام خود جسم کے خلاف سرگرم ہو جاتا ہے۔تحقیق کاروں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 16 ہزار افراد کے خون اور ٹشو کے نمونے حاصل کیے۔ انھوں نے جن 22 ہزار جینز کا تجزیہ کیاان میں سے تقریباً ایک چوتھائی کے اندر موسمی تبدیلی کے واضح اثرات پائے گئے۔سائنس دان جن جینز میں سب سے زیادہ دلچسپی رکھتے تھے وہ مدافعتی نظام، خاص طور پر سوزش سے متعلق تھے۔تحقیق کے شریک مصنف پروفیسر جان ٹاڈ نے کہا کہ اس تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ لوگ سال کے کسی ایک حصے میں کسی ایک مخصوص بیماری کا شکار کیوں ہوتے ہیں۔پروفیسر ٹاڈ نے کہا کہ برطانیہ میں جنوری، فروری اور مارچ میں ذیابیطس قسم اول کے کیسوں میں اضافہ دیکھتے ہیں۔ ہماری تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی ایک وجہ سوزش کی شدت ہے اور یہ کہ اس میں جین ملوث ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…