ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کے بعد فاروق ستار کا بڑا سرپرائز، ایم کیو ایم سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کے بعد فاروق ستار نے سرپرائز دیتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر رکن رابطہ کمیٹی کی حیثیت سے استعفیٰ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ استعفیٰ رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کو ارسال کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل چھ ستمبر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے

فاروق ستار نے کہا تھا کہ تحریک انصاف میں شمولیت پر قریبی دوستوں سے مشاورت کر رہا ہوں۔ اس موقع پر انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک جماعت اور ایک منشور سے تیس سال سے جڑا ہوں۔ مجھ سے تحریک انصاف کے بعض ارکان نے رابطہ کیا، اور تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ہے، جس پر میں شمولیت پرقریبی دوستوں سے مشاورت کر رہا ہوں۔ اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے رہنما نے 5 ستمبر کو انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوکر ضمنی الیکشن لڑنے کی پیشکش ہوئی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کئی فیصلوں میں مجھے شامل نہیں کیا گیا یا میں خود نہیں ہوا لیکن دلبرداشتہ نہیں ہوں، انہوں نے کہا کہ علی رضا عابدی نے رابطہ کمیٹی سے دلبرداشتہ ہو کر استعفیٰ دیا، اب بھی وقت ہے انہیں منانا چاہیے۔ ایم کیو ایم اپنی صفوں کو درست کرے، غلطیوں کا ازالہ کرے، ایم کیوایم ایسا مشاورتی عمل قائم کرے جس سے درست فیصلے ہوں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف میں شامل ہوکر عارف علوی کی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کی پیشکش ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…