اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) موٹاپے کی عمومی وجوہات ضرورت سے زیادہ کیلوریز کا استعمال بیان کی جاتی ہے تاہم اب آپ کو کھاتے ہوئے کیلوریز کے حساب شمار کے چکر میں پڑنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ایک تحقیق کی روشنی میں ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ صرف کیلوریز کا زیادہ استعمال ہی نہیں بلکہ رات گئے کھانا زیادہ نقصان دہ ہوتا اور موٹاپے کا اصل سبب ہوتا ہے۔ اس حوالے سے سالک انسٹی ٹیوٹ میں ماہرین نے چوہوں پر تحقیق کی ہے۔ 400سو چوہوں پر مشتمل تحقیق میں ماہرین نے چکنائی اور میٹھے کے مختلف کمبینیشن پر مبنی خوراک چوہوں کو دی گئی تاہم ماہرین نے یہ خیال رکھا کہ چوہوں کو دی جانے والی کیلوریز کی مقدار یکساں ہوں تاکہ ان کے جسم میں جانے والی توانائی کی مقدار کو یکساں رکھا جاسکے۔ ہر گروہ کے چوہوں کو غذا دینے کے اوقات میں تبدیلی کی گئی تھی مثلاً کچھ چوہوں کو کو نو سے پندرہ گھنٹے تک کھانے پینے کو دیا گیا جبکہ کچھ چوہوں کو نو سے بارہ گھنٹے کے بیچ کھانے پینے کو دیا گیا۔ کچھ عرصے کے بعد ماہرین نے بے حد حیران کن نتائج دیکھے جن کے مطابق وہ چوہے جنہیں کم سے کم وقت کے بیچ خوراک دی گئی تھی اور دوسرے گروہوں کے چوہوں کے مقابلے میں زیادہ وقت تک فاقہ کروایا گیا ، ان کے وزن میں پانچ فیصد تک زیادہ کمی دیکھی گئی۔ اس سے قبل2012میں ماہرین نے ایک سوچوہوں پر ایسی ہی تحقیق کی تھی۔ اس میں کوشش کی گئی تھی کہ تمام چوہے ایک جیسے وزن اور ایک ہی نسل کے ہوں تاہم موجود تحقیق میں وزن اور نسل سے بالاتر ہوکے چوہوں کا انتخاب کیا گیا تھا۔ اس کی وجہ سے سامنے آنے والے نتائج کو چوہوں کے معاملے میں آفاقی نوعیت کا بیان کیا گیا۔
سیل میٹابولزم نامی جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے کے فاقے سے نہ صرف چوہوں کے موٹاپے میں کمی محسوس کی گئی بلکہ ان میں شوگر کا مرض بھی کنٹرول ہوا۔
اب جتنا چاہیں کھانا کھائیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں