اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یمن میں حوثیوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن فیصلہ کن مرحلے میں داخل

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے کہا ہے کہ صدر عبد ربہ منصور ہادی کی قیادت میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف فوجی کارروائیاں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئیں۔انھوں نے حوثی وفد کے جنیوا مذاکرات میں عدم شرکت کے حیلے بہانوں اور جھوٹ کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا ہے اور ان کی سفری دستاویزات کی تفصیل اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کردی ہے۔

میڈیارپورٹس کے طمابق انھو ں نے ٹویٹر پر حوثیوں کے لیے بھیجی گئی پرواز کے اجازت نامے کو شائع کردیا ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے طیارے کو یمن کی سول ایوی ایشن نے صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھر کر جنیوا جانے کی اجازت دے دی تھی ۔اس پوسٹ میں پرواز کی تاریخ ، اڑان بھرنے اور اترنے کی جگہ ، روٹ ، سفر کا مقصد ، طیارے کے ماڈل اور اس کے مالک سے متعلق تمام تفصیل درج ہے۔یمنی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ شمالی صوبے صعدہ میں بھی فوج نے عظیم فتوحات حاصل کی ہیں اور وہ حوثیوں کے مضبوط گڑھ مران کے پہاڑی علاقے کے نزدیک پہنچ چکی ہے۔اس کے علاوہ صوبہ تعز میں النہضہ ، حیفان اور القضا کے محاذوں پر فوج نے حوثیوں کے خلاف لڑائی میں پیش قدمی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا نے صوبہ حجہ میں عبس ، حیران اور مستابہ کے محاذوں پر شکست سے دوچار ہونے کے بعد اب اپنے ریزرو دستوں کو میدان جنگ میں جھونکنا شروع کردیا ہے کیونکہ اب عام لوگ اس کی صفوں میں شامل ہوکر یمنی فوج کے خلاف جنگ سے انکاری ہوتے جارہے ہیں۔اس کے عسکری مضمرات ہوں گے اور یہ اس بات کا بھی اشارہ ہے کہ اب جنگ خاتمے کے قریب ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…