منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کینسر کے عارضے میں مبتلاٹیبل ٹینس کھلاڑی مہک کو وزیراعظم کا وعدہ وفا ہونے کا انتظار

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سپورٹس ڈیسک)ٹیبل ٹینس کی کم سن قومی کھلاڑی مہک انور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ان کے علاج کے لیے مدد کا وعدہ پورا ہونے کی منتظر ہیں۔کینسر کے عارضے میں مبتلا مہک انور کے والدین کے پاس اپنی بیٹی کے علاج کے لیے پیسے ختم ہوگئے ہیں جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے 21 اگست کو اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مہک کی

بیماری کا نوٹس لے لیا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ کو 20 سے زائد دن گزر چکے ہیں لیکن تاحال کوئی حکومتی مدد مہک کو نہ مل سکی جبکہ مہک کے علاج پر ان کے والدین اپنی تمام جمع پونجی لگا چکے ہیں۔مہک کے والدین نے اپنی بیٹی کے علاج کے لیے قرض بھی لیا اور اب ان کے کندھوں پر قرض کا بوجھ بھی آچکا ہے جبکہ ان کے پاس علاج کو جاری رکھنے کی سکت نہیں رہی۔مہک انور نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان میری فوری مدد کرے۔مہک انور کی بہن کا کہنا تھا کہ مہک کا علاج 6 سے 7 ماہ جاری رہا تو شفا ممکن ہے اور ہر ماہ 2 کیمویونی ہے لیکن اب علاج کے لیے پیسے نہیں ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات نے ٹویٹر میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘وزیر اعظم اپنے صوابدیدی فنڈز سے پہلے ہی دست بردار ہو چکے ہیں، علاج کا حکم دے چکے ہیں لیکن انفرادی مالی امداد اب وزیر اعظم کا اختیار نہیں۔واضح رہے کہ مہک انور ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی ہیں اور گزشتہ سال 24ویں جونیئر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ میں سندھ کی نمائندگی کر چکی ہیں۔وہ گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور ان کے والد نے حکومت سے کم سن کھلاڑی کے علاج کی درخواست کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…