جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ایشیا کپ کرکٹ 2018 کا میلہ کل سے متحدہ عرب امارات میں سجے گا

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018(کل)ہفتہ سیمتحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔ افتتاحی میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلا جائیگا ، پاکستانی ٹیم 16ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف مہم کا آغاز کریگی،ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان19ستمبر کو کھیلا جائیگا، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے سرفراز احمد کی قیادت میں دبئی موجود ہے اور ان دنوں پریکٹس سیشن میں مصروف ہے،ٹورنامنٹ کے تمام میچز دبئی انٹرنیشنل سپورٹس سٹی اور شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15سے 28ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا جس میں پہلی مرتبہ6 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان نے براہ راست ایونٹ میں جگہ بنائی تھی جبکہ ہانگ کانگ کی ٹیم کوالیفائنگ ایونٹ جیت کر ایونٹ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ۔ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان، بھارت اور ہانگ کانگ کی ٹیم کو گروپ اے، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، ہر گروپ سے دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جہاں پر چاروں ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہوں گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ 15ستمبر کو افتتاحی میچ میں سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا، پاکستانی ٹیم 16ستمبر کو ہانگ کانگ ٹیم کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس 19ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے آمنے سامنے ہوں گے، سپر فور مرحلے کے میچز 21 سے 26 ستمبر تک کھیلے جائیں گے، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کیلئے پاکستان ٹیم دبئی میں موجود ہے،پاکستانی سکواڈسرفراز احمد(کپتان)، فخر زمان، بابراعظم، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے جبکہ مکی آرتھر ٹیم کے ہیڈ کوچ اور طلعت علی منیجر ہیں، پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن دبئی میں جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین 19ستمبر کو دبئی میں شیڈول ایشیا کپ کے میچ پر پاک بھارت سمیت پوری دنیا کے شائقین کرکٹ کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور شائقین کی بہت بڑی تعداد یا تو گراؤنڈ میں جاکر یا پھر ٹی وی پر دونوں روایتی حریفوں کے مابین ہونے والے میچ کو دیکھنے کیلئے بے تابی سے انتظار کررہی ہے جبکہ ایشیئن کرکٹ کونسل نے بھی اس میچ کیلئے شائقین کی دلچسپی کو بھانپ لیا ہے اور میچ کے لئے ٹکٹیں آن لائن فروخت کی گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…